ضم شدہ اضلاع میں 32 سرکاری ادارے ایریا ڈویلپمنٹ سیکرٹریٹس کے ماتحت کرنے کا فیصلہ
Web Desk
30 October 2026
خیبر پختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع کے انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے ضم شدہ اضلاع (فاٹا) میں قائم ڈائریکٹوریٹس اور بڑے سرکاری اداروں کے انتظامی امور کو ‘ایریا ڈویلپمنٹ سیکرٹریٹس’ (ADS) کے ماتحت کرنے کا باضابطہ فیصلہ کر لیا ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے ڈائریکٹوریٹس اور بڑے سرکاری اداروں کے انتظامی کنٹرول اور رپورٹنگ کے اس نئے نظام کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت اب متعلقہ افسران براہِ راست ایریا ڈویلپمنٹ سیکرٹریٹس کے سیکرٹریز کو رپورٹ کریں گے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس نئے انتظامی نظام کے نفاذ سے سرکاری ملازمین کی سروس کی حیثیت، سینیارٹی، پنشن اور ان کی دیگر تمام مراعات پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا، تاہم ایریا ڈویلپمنٹ سیکرٹریٹس اور صوبائی حکومت کے مابین افسران و ملازمین کے تبادلوں کے لیے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی پیشگی منظوری لازمی قرار دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ایریا ڈویلپمنٹ سیکرٹریٹس کے ماتحت آنے والے تمام ادارے اپنے موجودہ دفاتر، سرکاری گاڑیاں اور دیگر دفتری سہولیات بدستور استعمال کرتے رہیں گے۔
نئے انتظامی نظام کے تحت مجموعی طور پر 32 سرکاری ڈائریکٹوریٹس اور اہم اداروں کو ایریا ڈویلپمنٹ سیکرٹریٹس کے ماتحت کیا گیا ہے، جن میں آثار قدیمہ، ثقافت و سیاحت، ہائر ایجوکیشن، وائلڈ لائف، محکمہ خوراک، ماحولیات، ریسکیو 1122، اینٹی کرپشن اور دیگر فلاحی و ترقیاتی محکمے شامل ہیں۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ نئے انتظامی انتظامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور آئندہ احکامات تک برقرار رہیں گے۔
متعلقہ عنوانات
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026
امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی
13 November 2026
سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ
13 November 2026
روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار
13 November 2026
چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار
13 November 2026
انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے
13 November 2026
42 کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا تحریری حکم جاری
13 November 2026