LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور مالدیپ کا تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق صدر اور وزیراعظم کا خواتین کے حقوق، تحفظ اور مساوات کے عزم کا اعادہ ٹرمپ انتظامیہ کا جنگ ختم کرنے کیلئے سخت گیر ایرانی رہنماؤں کو قتل کرنے پر غور خواتین میری ریڈ لائن، تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم نواز محمد ذیشان کی خلا میں روانگی تاریخی لمحہ، جذبات الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا: احسن اقبال خلائی مشن شین ژو 24 خلا میں پہنچ گیا، فخر پاکستان محمد ذیشان علی نے تاریخ رقم کردی سپارکو کی جانب سے ’’سپارکو مشن ہب انٹرنیٹ پورٹل‘‘ جاری خلائی سفرمیں تاریخی پیشرفت: قوم کا محمد ذیشان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار امریکا عالمی اداروں کی سرگرمیوں میں رکاوٹیں ڈالکر عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہا: عباس عراقچی امریکی فوجی اڈے منتقلی کے باوجود ہماری پہنچ سے باہر نہیں ہونگے: ایرانی فوجی اسرائیل کا فضائی حملہ: حماس کے داخلی سکیورٹی ادارے کے سربراہ نعیم ابونہل شہید جرمنی میں گھریلو تشدد کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ، متاثرین 2 لاکھ 80 ہزار سے متجاوز آن لائن جوئے میں رقم ہارنے کے بعد مصری نوجوان نے خودکشی کر لی صدر، وزیراعظم کی پہلے خلائی مشن میں پاکستان کی تاریخی شرکت پر قوم کو مبارکباد بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات اختتام پذیر، شاندار آتشبازی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، چار روزہ تیزی کا سلسلہ ٹوٹ گیا

Web Desk

30 October 2026

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا اختتام مندی کے ساتھ ہوا، اور حصص بازار میں گزشتہ چار روز سے جاری تیزی کا سلسلہ بالآخر ٹوٹ گیا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 784 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 166,409 کی سطح پر بند ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس کی یومیہ بلند ترین سطح 167,339 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 166,327 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

مارکیٹ میں دن بھر مجموعی طور پر 23 ارب 12 کروڑ روپے مالیت کے 82 کروڑ 55 لاکھ شیئرز کے سودے طے پائے۔ کاروباری سرگرمیوں میں کل 568 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، جن میں سے 300 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 173 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔