LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی میر رضا کیس: جے آئی ٹی کا دوسرا اجلاس آج طلب، احمد بھاردے کی پیشی متوقع مولانا فضل الرحمان کو دہشتگردی بارے سوچ کر بات کرنی چاہئے: ملک احمد خان پیوٹن نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی دباؤ مسترد کردیا

وزیراعظم شہباز شریف کی ترک حکومت اور عوام کو 103ویں سالگرہ کی مبارکباد

Web Desk

29 October 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی 103ویں سالگرہ کے پرمسرت موقع پر ترک حکومت اور وہاں کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر رجب طیب اردوان کی مدبرانہ قیادت میں ترکیہ دنیا بھر میں ایک مضبوط اور باوقار عالمی قوت بن کر ابھرا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ 29 اکتوبر 1923 کو مصطفیٰ کمال پاشا کی قیادت میں جمہوریہ ترکیہ کی بنیاد رکھی گئی تھی، اور آج ترکیہ معیشت، جدید دفاعی ٹیکنالوجی اور مضبوط بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں بین الاقوامی سطح پر ایک اہم مقام رکھتا ہے۔ پاک ترک تعلقات کی گہرائی کا ذکر کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی لازوال دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے؛ تحریکِ خلافت کے دوران برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے ترک بھائیوں کی شانہ بشانہ حمایت کی تھی، جبکہ ترکیہ نے بھی تاریخ کے ہر مشکل موڑ اور آزمائش کے وقت پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 2005 کے تباہ کن زلزلے کے بعد ترکیہ متاثرین کی مدد کے لیے سب سے پہلے پہنچنے والے ممالک میں شامل تھا، اور 2010 کے ہولناک سیلاب کے دوران صدر رجب طیب اردوان نے خود پاکستان کا دورہ کیا تھا، اس کے علاوہ ترکیہ نے مظفرگڑھ میں ایک جدید اسپتال قائم کرنے اور سیلاب متاثرین کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے میں بھی گراں قدر تعاون کیا۔

وزیراعظم نے اس امر پر بھی زور دیا کہ ہر مشکل گھڑی بالخصوص بھارتی جارحیت کے دوران ترکیہ کی بے باک سفارتی اور اخلاقی حمایت پاکستانی عوام کے لیے ہمیشہ سے حوصلے کا باعث رہی ہے، اور پاکستان اپنے اس برادر ملک کی مخلصانہ حمایت کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تجارت، معیشت اور دفاعی شعبوں میں تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں، اور حال ہی میں طے پانے والا مشترکہ دفاعی معاہدہ ایک انتہائی اہم سنگِ میل ہے جو دونوں ممالک کی مشترکہ صلاحیتوں اور علاقائی امن و استحکام کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاک-ترکیہ اقتصادی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ کراچی میں ‘طيب اردوان خصوصی اقتصادی زون’ قائم کیا جا رہا ہے، اور انہوں نے ترک سرمایہ کاروں کو دعوت دی کہ وہ پاکستان میں موجود منافع بخش معاشی مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔