پنجاب کے 23 اضلاع میں 40 سٹروک سنٹر فعال، کسی کا علاج نہیں رکنا چاہئے: مریم نواز
Web Desk
29 October 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کے جنرل ہسپتال کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے فالج (اسٹروک) کے موذی مرض سے نمٹنے کے لیے مستحق مریضوں میں ‘اسٹروک کارڈ’ تقسیم کیے ہیں۔
اسٹروک کارڈز کی تقسیم کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب آبادی کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے، اور اتنی بڑی آبادی والے صوبے کی وزارتِ اعلیٰ سنبھالنا کوئی آسان کام نہیں ہے، تاہم جب اللہ تعالیٰ ایسا منصب عطا کرے تو یہ ایک بڑی خوش قسمتی اور خدمت کا موقع بھی ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اسپیشل اسٹروک پروگرام عام اور غریب عوام کے لیے شروع کیا جا رہا ہے کیونکہ عام طور پر ہمارے معاشرے میں فالج کی علامات اور اس سے بچاؤ کے حوالے سے لوگوں میں شعور و آگاہی کی شدید کمی پائی جاتی ہے، اسی لیے مریضوں کی بروقت بحالی کے لیے جامع اقدامات کیے گئے ہیں۔
مریم نواز شریف نے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز کی کمی یا مالی تنگی کی بنیاد پر کسی بھی مریض کا علاج ہرگز نہیں رکنا چاہیے۔ انہوں نے اپنے ایک تجربے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فالج کسی کو بتا کر نہیں آتا، انہوں نے ایک نوجوان کو دیکھا جو بروقت مہنگا انجکشن لگنے کی وجہ سے اس موذی مرض کے اثرات سے محفوظ رہا۔ وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ فالج کے مرض میں لگنے والا تین لاکھ روپے کا انجکشن ایک عام غریب انسان کی استطاعت سے باہر ہوتا ہے، اس لیے حکومت یہ سہولت فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چند ماہ کے اندر پرائمری اسٹروک سینٹرز کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے اور اس وقت صوبے کے 23 اضلاع میں 40 پرائمری اسٹروک سینٹرز مکمل طور پر فعال ہیں، جبکہ مزید 15 نئے سینٹرز بھی بنائے جا رہے ہیں۔
صحت کے شعبے میں حکومت کی دیگر انقلابی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے انکشاف کیا کہ لاہور میں دنیا کا سب سے بڑا کینسر اسپتال تعمیر کیا جا رہا ہے جو بہت جلد فعال ہو جائے گا، جب کہ صوبے کے ہر ڈویژن میں کینسر سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سرگودھا میں ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ ‘نواز شریف ہسپتال’ بھی بن چکا ہے اور 20 اضلاع میں جدید کیتھ لیبز بنائی جا رہی ہیں۔ مریم نواز نے فخر سے بتایا کہ صحت کے شعبے پر جتنا کام اب ہو رہا ہے اتنا تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا۔ ان کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران 10 کروڑ سے زائد افراد نے سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت حاصل کی ہے اور اتنے ہی لوگوں کو مفت ادویات فراہم کی گئی ہیں، جب کہ اس دوران پنجاب بھر میں 16 ہزار بچوں کے دل کے کامیاب آپریشن (ہارٹ سرجری) بھی کیے گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
نئے صوبوں کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ہونی چاہئے: سلمان اکرم راجہ
14 November 2026
پاکستانی نژاد امریکی سماجی رہنما محمد سعید شیخ کو 45 سالہ انسانی خدمات کے اعتراف میں ’گلوبل سٹیزن ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا
14 November 2026
شہباز شریف سے آصف علی زرداری کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
14 November 2026
انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ: بھارت نے سنسنی خیز مقابلےکے بعد ٹائٹل جیت لیا
14 November 2026
بچیوں کو مفت اور معیاری تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے: حافظ نعیم الرحمان
14 November 2026
صوابی کے عوام نے تحریک انصاف کے خلاف فیصلہ سنا دیا: امیر مقام
14 November 2026
انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں: احسن اقبال
14 November 2026
سہیل آفریدی اور بابر سلیم سواتی سمیت 9 ارکانِ اسمبلی کی حراست وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج
14 November 2026