LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی میر رضا کیس: جے آئی ٹی کا دوسرا اجلاس آج طلب، احمد بھاردے کی پیشی متوقع مولانا فضل الرحمان کو دہشتگردی بارے سوچ کر بات کرنی چاہئے: ملک احمد خان پیوٹن نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی دباؤ مسترد کردیا

پشاور سانحے کی انکوائری رپورٹ گورنر کو پیش، سکول مالک ذمہ دار قرار

Web Desk

29 October 2026

پشاور کے دیر کالونی سکول حادثے کی انکوائری رپورٹ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو باضابطہ طور پر پیش کر دی گئی ہے، جس میں المیے کے ذمہ داران کا واضح تعین کر لیا گیا ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت ہونے والے اس اہم اجلاس میں مشیر تعلیم عامر عبداللہ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر فخر عالم عرفان، سیکرٹری تعلیم عنایت اللہ وسیم اور انکوائری کمیٹی کے معزز ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران انکوائری کمیٹی نے گورنر کو سانحے کی اصل وجوہات، متعلقہ افسران و عملے کے بیانات، مختلف محکموں کی غفلت اور کمیٹی کے حتمی نتائج و سفارشات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ابتدائی انکوائری رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ سکول کی عمارت کی تعمیر میں انتہائی ناقص مواد (میٹریل) کا استعمال کیا گیا تھا، جس کی بناء پر سکول کے مالک کو اس حادثے کا براہِ راست ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ رپورٹ میں متعلقہ سرکاری محکموں کی جانب سے برتی جانے والی سنگین غفلت اور کوتاہیوں سے بھی گورنر کو آگاہ کیا گیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد ہدایت کی ہے کہ اس کے تمام قانونی پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے لیے فوری طور پر محکمہ قانون سے باضابطہ مشاورت کی جائے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے دوٹوک الفاظ میں حکم دیا ہے کہ دیر کالونی سکول حادثے کے تمام ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے۔