LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
چار ملکی اجلاس خطے میں امن و سلامتی کے لیے اہم موقع ہے، عباس عراقچی وزیراعظم آزاد کشمیر کا وادی سیماری میں ایکو ٹورازم منصوبے کا دورہ، حکومتی سرپرستی کا اعلان نیتن یاہو فتح کے قریب، میری حمایت نے بہت مدد کی: ٹرمپ کا دعویٰ اسحاق ڈار کا عمانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق ملکی ترقی کا راز مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹلائزیشن میں مضمر ہے: شہباز شریف سپین میں دو تیز رفتار ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، 30 افراد ہلاک وزیراعلیٰ مریم نواز کے کاشتکاروں کیلئے بڑے اعلانات، اپنا کسان بینک قائم کرنے کا فیصلہ پی سی بی اور الائیڈ بینک میں سکولز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئے 10 کروڑ روپے کا معاہدہ امریکا مڈٹرم الیکشن کے بعد ایران پر بڑے حملے کیلئے تیار، خلیجی ممالک کو آگاہ کر دیا ماسکو میں گیس برآمد کرنیوالے ممالک کے آٹھویں سربراہی اجلاس کا اعلامیہ منظور جام کمال خان کا دوحہ میں پاکستانی مصنوعات کے ایکسپورٹ ڈسپلے سینٹر کا افتتاح مولانا فضل الرحمٰن کی راجہ ناصر عباس اور پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کمانڈر کویت نیول فورس کی نیول ہیڈکوارٹرز آمد، نیول چیف سے ملاقات 9 مئی کیس: سہیل آفریدی سمیت پانچ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ملک بھر میں اسکولز ہاکی لیگ شروع کرنےکا فیصلہ

ایبٹ آباد پبلک سکول کے مسائل حل کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں، گورنر فیصل کریم

Web Desk

28 October 2026

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت ایبٹ آباد پبلک اسکول کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ادارے کے تعلیمی معیار، انتظامی امور، درپیش مسائل اور بجٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مشیرِ تعلیم سید عامر عبداللہ، سیکرٹری تعلیم اور اسکول پرنسپل سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر گورنر نے اسکول کی تعلیمی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور صوبے میں جہاں نوجوانوں کی آبادی سب سے زیادہ ہے، ایبٹ آباد پبلک اسکول جیسے مزید ادارے قائم ہونے چاہئیں۔ انہوں نے اسکول انتظامیہ کو ماہانہ بنیادوں پر پیشرفت رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی اور جلد اسکول کے دورے اور یومِ والدین کی تقریب میں شرکت کی دعوت قبول کی۔