ایران کا قطر سے ثالثی کے تقاضوں پر عمل اور محتاط بیانات کا مطالبہ
Web Desk
28 October 2026
ایران کی وزارتِ خارجہ کے سینئر اہلکار محمود مالکی نے قطر پر زور دیا ہے کہ وہ ایک ثالث کے طور پر اپنے منصب اور ذمہ داریوں کے تقاضے پورے کرے اور عوامی بیانات دیتے وقت زیادہ احتیاط سے کام لے۔ ایرانی ردِعمل قطری وزارتِ خارجہ کے شعبۂ مواصلات کے ڈائریکٹر ابراہیم الہاشمی کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ایران سے علاقائی سلامتی کے فریم ورک کی پاسداری، ہمسایہ ممالک کو دھمکیاں دینے سے گریز اور آبنائے ہرمز میں آزادانہ جہاز رانی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔ ایرانی ترجمان کا کہنا تھا کہ تہران قطر سمیت خطے کے تمام ممالک سے باہمی خیرسگالی کے احترام کی توقع رکھتا ہے اور سفارتی پیشرفت کے لیے ٹھوس طرزِ عمل کو ضروری سمجھتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
چار ملکی اجلاس خطے میں امن و سلامتی کے لیے اہم موقع ہے، عباس عراقچی
28 October 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر کا وادی سیماری میں ایکو ٹورازم منصوبے کا دورہ، حکومتی سرپرستی کا اعلان
28 October 2026
نیتن یاہو فتح کے قریب، میری حمایت نے بہت مدد کی: ٹرمپ کا دعویٰ
28 October 2026
اسحاق ڈار کا عمانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
28 October 2026
ملکی ترقی کا راز مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹلائزیشن میں مضمر ہے: شہباز شریف
28 October 2026
سپین میں دو تیز رفتار ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، 30 افراد ہلاک
28 October 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز کے کاشتکاروں کیلئے بڑے اعلانات، اپنا کسان بینک قائم کرنے کا فیصلہ
28 October 2026
پی سی بی اور الائیڈ بینک میں سکولز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئے 10 کروڑ روپے کا معاہدہ
28 October 2026