LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا: مریم نواز ایف ڈبلیو او کی کارکردگی انتہائی ناقص، ایوان مطمئن نہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بلاول بھٹو زرداری کا کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دینے کا مطالبہ اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جنگی جرائم اور نسل کشی کا ارتکاب کیا: اقوام متحدہ کا انکوائری کمیشن یمنی افواج کے 24 گھنٹے میں حوثی ملیشیا پر 1276 حملے، 382 کمانڈر و اہلکار نشانہ بنے وزیراعظم سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی آج ملاقات طے ایران نے یورپ اور امریکا کو نشانہ بنانے والے میزائل تیار کر لیے: ٹرمپ کوٹ ادو: 3 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا سبزی فروش گرفتار بھارت کشمیریوں کے جزبہ حریت کو ختم نہیں کر سکتا: صدر، وزیراعظم آزاد کشمیر ایران پر حملے کی مخالفت: اسرائیلی وزیراعظم کا آرمی چیف کو برطرف کرنے کا امکان امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے قبل صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں معمولی اضافہ امریکی صدر کا انتخابی دھاندلی کی نشاندہی کرنے والوں کیلئے 10 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان اردن کی جنوبی شام میں مبینہ دہشتگرد تنظیموں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی تصدیق شام میں دمشق اور حمص کو ملانے والی شاہراہ پر ڈرون حملہ، 3 افراد ہلاک امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی کشیدگی کم کرنے کیلئے اہم پیش رفت

سابق آرمی چیف عبدالوحید کاکڑ کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک

Web Desk

27 October 2026

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی نمازِ جنازہ آرمی ریس کورس گراؤنڈ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی ہے، جس میں ملک کی اہم ترین سیاسی و عسکری شخصیات نے شرکت کی۔

نمازِ جنازہ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کے علاوہ سابق آرمی چیفس، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور بڑی تعداد میں موجودہ و سابق سول و عسکری حکام شریک ہوئے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کے تمام رینکس نے سابق آرمی چیف کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

ادارہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ دریں اثنا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔