پاکستان نے 54 ارب روپے کی چینی درآمد کرلی، تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
Web Desk
26 October 2026
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارتِ تجارت نے چینی کی درآمد سے متعلق تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مالی سال 2025-26 میں 31 اگست 2026 تک 54 ارب 15 کروڑ 65 لاکھ روپے کی لاگت سے 3 لاکھ 6 ہزار 373 میٹرک ٹن چینی درآمد کی گئی۔ اس عرصے میں عالمی منڈی میں چینی کی قیمت 575.56 امریکی ڈالر فی میٹرک ٹن رہی جبکہ درآمد پر 20 فیصد کسٹمز ڈیوٹی بھی ختم کی گئی تھی۔ وزارتِ تجارت کے مطابق چینی کی درآمد کا فیصلہ وزارتِ قومی غذائی تحفظ نے کیا تھا جس میں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کا کوئی کردار نہیں تھا۔ درآمد شدہ چینی میں سے 1 لاکھ 98 ہزار میٹرک ٹن سے زائد چینی 168 روپے 24 پیسے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جا چکی ہے، جبکہ بقایا 1 لاکھ 8 ہزار میٹرک ٹن چینی ٹی سی پی کے گوداموں میں موجود ہے جس کی برآمد کے لیے ابھی تک کوئی ٹینڈر جاری نہیں کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
تہران میں 4 ملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری، علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کیلئے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
26 October 2026
پاکستان انڈر 18 بیس بال ٹیم نے امریکی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا
26 October 2026
مسلم ممالک کا اتحاد اسرائیلی جارحیت روک سکتا ہے: ایرانی صدر
26 October 2026
روس کے شہر وورونژ پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 3 افراد ہلاک، 39 زخمی
26 October 2026
سعودی وزیر دفاع کا دورہ تہران کشیدگی کم کرنے کی کوشش ہے: سعودی وزارت خارجہ
26 October 2026
امریکا 96 گھنٹوں میں ایران پر بڑا حملہ کرسکتا ہے: امریکی میڈیا کا دعویٰ
26 October 2026
احسن بھون نے کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف 5 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا، ڈیفیمیشن ٹربیونل کا نوٹس جاری
26 October 2026
سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی نمازِ جنازہ راولپنڈی میں ادا، وزیراعظم اور عسکری قیادت کی شرکت
26 October 2026