ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستانی ڈیری سیکٹر میں اہم پیشرفت
Web Desk
26 October 2026
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی کاوشوں اور معاونت سے پاکستان کے ڈیری سیکٹر میں ایک نئی اور اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے تحت فیصل آباد میں جدید ڈیری پروسیسنگ پلانٹ قائم کیا جا رہا ہے۔
اس منصوبے کے لیے 55 ملین ڈالر کی بھاری غیر ملکی و مقامی سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس اہم پیش رفت میں پاکستان کی انٹرلوپ ہولڈنگز (Interloop Holdings) اور ترکیہ کی معروف کمپنی ریلا گِدا (Rella Gıda) باہمی اشتراک سے کام کریں گی۔
اس جدید ترین پلانٹ میں اعلیٰ معیار کا پنیر (Cheese)، مکھن (Butter) اور وہے پروٹین (Whey Protein) تیار کی جائے گی، جس سے ملکی سطح پر ڈیری مصنوعات میں ویلیو ایڈیشن کو زبردست فروغ ملے گا۔ اس پلانٹ کے مکمل طور پر فعال ہونے کے بعد کمپنی کی سالانہ دودھ پروسیسنگ کرنے کی صلاحیت 180 ملین لیٹر تک پہنچ جائے گی۔ ماہرین کے مطابق اس اقدام سے جہاں ملک کی ویلیو ایڈڈ برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا، وہیں مقامی ڈیری انڈسٹری کو بھی ایک نئی جہت ملے گی۔
متعلقہ عنوانات
تہران میں 4 ملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری، علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کیلئے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
26 October 2026
پاکستان انڈر 18 بیس بال ٹیم نے امریکی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا
26 October 2026
مسلم ممالک کا اتحاد اسرائیلی جارحیت روک سکتا ہے: ایرانی صدر
26 October 2026
روس کے شہر وورونژ پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 3 افراد ہلاک، 39 زخمی
26 October 2026
پاکستان نے 54 ارب روپے کی چینی درآمد کرلی، تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
26 October 2026
سعودی وزیر دفاع کا دورہ تہران کشیدگی کم کرنے کی کوشش ہے: سعودی وزارت خارجہ
26 October 2026
امریکا 96 گھنٹوں میں ایران پر بڑا حملہ کرسکتا ہے: امریکی میڈیا کا دعویٰ
26 October 2026
احسن بھون نے کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف 5 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا، ڈیفیمیشن ٹربیونل کا نوٹس جاری
26 October 2026