کراچی: بچوں کی اینیمیٹڈ پورنوگرافی کے ملزمان سے تفتیش میں اہم انکشافات
Web Desk
26 October 2026
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں بچوں کی اینیمیٹڈ پورنوگرافی اور بلیک میلنگ میں ملوث گروہ کی گرفتاری کے بعد تفتیش کے دوران مزید سنسنی خیز اور اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
قومی سینٹر برائے کرائم اینڈ سائبر انٹیلی جنس (NCCIA) کے مطابق دو روز قبل کی گئی کارروائی کے دوران 42 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا، جن میں سے 13 بنیادی ملزمان کو باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ اس پورے نیٹ ورک اور تینوں قائم کردہ کمپنیوں کے پیچھے ایک ہی بنیادی ماسٹر مائنڈ ملوث ہے۔ ملزمان خواتین کے نام سے جعل سازی پر مبنی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنا کر امریکا، جرمنی اور دیگر ممالک سے کلائنٹس تلاش کرتے تھے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے شہزاد اکبر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر طارق نواز نے انکشاف کیا کہ یہ گروہ کم سن بچوں اور اواتارز (Avatars) کا استعمال کر کے اینیمیٹڈ پورنوگرافک مواد اور کارٹونز تیار کرتا تھا۔ خریداروں کو ریڈی میڈ لائبریری سے کلپس فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی خواہش کے مطابق کسٹمائزڈ کنٹینٹ بھی بنایا جاتا تھا۔ مواد کی فراہمی کے بعد ملزمان اپنے کلائنٹس کو بلیک میل بھی کرتے تھے۔ تفتیش میں بچوں کے ‘سپر امپوزڈ’ (Superimposed) اور جعلسازی سے تیار کردہ چہروں کے شواہد بھی ملے ہیں، جبکہ عدالت نے تمام گرفتار ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
26 October 2026
ایل پی جی کے 2 جہاز پاکستان پہنچ گئے، قیمتوں میں کمی کا امکان
26 October 2026
پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا تھیم پارک اسلام آباد میں بنے گا
26 October 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستانی ڈیری سیکٹر میں اہم پیشرفت
26 October 2026
ملک میں جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کا تیل بھی مہنگا کردیا گیا
26 October 2026
پاکستان ہر موقع پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا، حفاظت کر رہا ہے: فاروق عبداللہ
26 October 2026
غزہ کی اسلامی یونیورسٹی پر اسرائیلی حملہ، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی
25 October 2026
سعودی عرب میں دو بیلسٹک میزائل حملے ناکام، ملبہ گرنے سے دو افراد زخمی
25 October 2026