پاکستان میں کوئی کمی نہیں، سکول کرکٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا: محسن نقوی
Web Desk
24 October 2026
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کے ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، بلکہ اتنا ٹیلنٹ موجود ہے کہ اسے سنبھالنا مشکل ہو جاتا ہے۔ یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب (یو سی پی) لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے بتایا کہ ملک میں نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لیے پہلی مرتبہ سکول کرکٹ کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے، جس میں صرف لاہور سے 1400 سکولوں کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ اگلے سال یہ تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر جائے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پی سی بی سکول کرکٹ کی فاتح ٹیم کو 2 کروڑ اور رنر اپ کو 1 کروڑ روپے انعامی رقم دے گا، جبکہ اگلے سال سے ویمن کرکٹ چیمپئن شپ کرانے کا بھی منصوبہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عاقب جاوید اور ان کی ٹیم کی محنت سے قومی ٹیم کے لیے نئے اور بہترین کھلاڑیوں کی تیاری کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
تہران میں 4 ملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری، علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کیلئے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
26 October 2026
پاکستان انڈر 18 بیس بال ٹیم نے امریکی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا
26 October 2026
مسلم ممالک کا اتحاد اسرائیلی جارحیت روک سکتا ہے: ایرانی صدر
26 October 2026
روس کے شہر وورونژ پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 3 افراد ہلاک، 39 زخمی
26 October 2026
پاکستان نے 54 ارب روپے کی چینی درآمد کرلی، تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
26 October 2026
سعودی وزیر دفاع کا دورہ تہران کشیدگی کم کرنے کی کوشش ہے: سعودی وزارت خارجہ
26 October 2026
امریکا 96 گھنٹوں میں ایران پر بڑا حملہ کرسکتا ہے: امریکی میڈیا کا دعویٰ
26 October 2026
احسن بھون نے کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف 5 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا، ڈیفیمیشن ٹربیونل کا نوٹس جاری
26 October 2026