ہفتہ وار مہنگائی میں مزید 0.65 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 11.85 فیصد تک پہنچ گئی
Web Desk
23 October 2026
پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی کے اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اشاریئے (SPI) میں مزید 0.65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 11.85 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (ادارہ شماریات) کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق، حالیہ ایک ہفتے کے دوران 19 ضروری اشیائے خورونوش اور استعمال کی قیمتوں میں اضافہ، 12 میں کمی اور 20 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایل پی جی (LPG) کی قیمت میں 22.44 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مرغی کا گوشت 12.20 فیصد اور پیاز 4.19 فیصد مہنگا ہوا۔ علاوہ ازیں آٹا، لہسن، گھی، ڈبل روٹی اور جلانے کی لکڑی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔
دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 21.99 فیصد کمی ہوئی، جبکہ پیٹرول 3.63 فیصد اور ڈیزل 1.68 فیصد سستا ہوا۔ سالانہ بنیادوں کا جائزہ لیا جائے تو ایل پی جی کی قیمتوں میں 107.12 فیصد، پیاز میں 72.81 فیصد، اور بجلی کے نرخوں میں 58.59 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا ہے، جس نے مجموعی طور پر عوام کے روزمرہ کے بجٹ کو شدید متاثر کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
26 October 2026
ایل پی جی کے 2 جہاز پاکستان پہنچ گئے، قیمتوں میں کمی کا امکان
26 October 2026
پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا تھیم پارک اسلام آباد میں بنے گا
26 October 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستانی ڈیری سیکٹر میں اہم پیشرفت
26 October 2026
کراچی: بچوں کی اینیمیٹڈ پورنوگرافی کے ملزمان سے تفتیش میں اہم انکشافات
26 October 2026
ملک میں جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کا تیل بھی مہنگا کردیا گیا
26 October 2026
پاکستان ہر موقع پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا، حفاظت کر رہا ہے: فاروق عبداللہ
26 October 2026
غزہ کی اسلامی یونیورسٹی پر اسرائیلی حملہ، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی
25 October 2026