LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبر پختونخوا میں وسائل سے زیادہ مسائل، دہشتگردی کے خلاف متحد ہونا پڑے گا: طارق فضل چودھری وزیراعظم دہشتگردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا ملتان: مزدور نوجوان کو گاڑی سے کچلنے کا کیس، ملزم توقیر عباس کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، پیشی پر وکلاء کا تشدد اسحاق ڈار کی تاجک صدر سے ملاقات، علاقائی اقتصادی تعاون کے فروغ پر زور عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی، چاندی کا بھاؤ مستحکم تجارتی معاہدے پر مذاکرات میں اہم پیشرفت، امریکی منڈیوں تک رسائی بڑھانے پر اتفاق مالدیپ کی وزیر خارجہ کی اسلام آباد آمد، صدر بھی آج پاکستان پہنچیں گے 13 سال کا گند تین دن میں صاف نہیں ہو سکتا، وقت لگے گا: فیصل کریم کنڈی امریکی پابندیوں کے باوجود عالمی فوجداری عدالت انسانی حقوق ایوارڈ کے لیے نامزد ہڈیوں کی کمزوری کی تشخیص اور علاج بارے شعور اجاگر کرنا ضروری ہے: مریم نواز پشاور ہائیکورٹ: گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت سعودی عرب پر حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ای پاسپورٹس کے لازمی اجراء کی تاریخ میں توسیع امریکی وزیرِ جنگ نے اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ کیا اور نیتن یاہو سے ملاقات کی: ایگزیوس وزیراعظم شہباز شریف کا آج ہونے والا پشاور کا دورہ منسوخ

تجارتی معاہدے پر مذاکرات میں اہم پیشرفت، امریکی منڈیوں تک رسائی بڑھانے پر اتفاق

Web Desk

20 October 2026

پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے کے سلسلے میں جاری مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں فریقین نے امریکی منڈیوں تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی کو مزید وسعت دینے اور دوطرفہ اقتصادی روابط کو مضبوط بنانے پر اتفاق کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے اعلیٰ سطح کے وفود کے درمیان ہونے والے ان مذاکراتی سیشنز میں باہمی تجارت کے فروغ، ٹیرف میں کمی اور پاکستانی برآمدات بالخصوص ٹیکسٹائل، آئی ٹی اور زراعت کے شعبوں کو امریکی مارکیٹ تک آسان رسائی دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی حکام نے تجارتی تعاون کو مزید بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اقتصادی شراکت داری کو نئی بلندیوں پر لے جانے کی عزم کا اعادہ کیا۔

معاشی ماہرین کے مطابق اس تجارتی پیشرفت سے پاکستان کی قومی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا اور ملکی معیشت و غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ان مذاکرات کی روشنی میں جلد حتمی معاہدے پر عملدرآمد کی حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔