نیب کے سہیل آفریدی کے معاون خصوصی ڈاکٹر امجد سمیت 5 افراد کو طلبی کے نوٹس جاری
Web Desk
20 October 2026
قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے معاونِ خصوصی برائے ہاؤسنگ اور رکنِ صوبائی اسمبلی ڈاکٹر امجد علی سمیت دیگر افراد کے خلاف نیب آرڈیننس 1999 کی دفعہ 19 کے تحت 5 مختلف طلبی نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔
نیب کے مطابق یہ اقدام آمدن سے زائد اثاثوں، اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدعنوانی کے الزامات کی جاری انکوائری کے سلسلے میں اٹھایا گیا ہے۔ نیب نے کیس سے متعلق چار اہم گواہوں—باچا سید، محمد عارف شاہ، سراج احمد اور نوید احمد—کو 20 سے 22 اکتوبر 2026 کے دوران شواہد، متعلقہ ریکارڈ اور اپنے بیانات قلمبند کرانے کے لیے طلب کیا ہے۔
اس کے علاوہ نیب نے اسلام آباد کی ایٹین ہاؤسنگ سوسائٹی اور جلوزئی ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق پلاٹوں کی الاٹمنٹ، ملکیت اور ادائیگیوں کا مکمل تفصیلی ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ نیب خیبر پختونخوا نے محکمہ حسابات کے دفتر کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈاکٹر امجد علی کی تنخواہوں، الاؤنسز، مراعات اور سفری اخراجات کا تمام ریکارڈ فوراً فراہم کرے۔ نیب حکام نے تنبیہ کی ہے کہ مطلوبہ معلومات اور ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی اور قانونی مقدمہ چلایا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
نئے صوبوں کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ہونی چاہئے: سلمان اکرم راجہ
14 November 2026
پاکستانی نژاد امریکی سماجی رہنما محمد سعید شیخ کو 45 سالہ انسانی خدمات کے اعتراف میں ’گلوبل سٹیزن ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا
14 November 2026
شہباز شریف سے آصف علی زرداری کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
14 November 2026
انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ: بھارت نے سنسنی خیز مقابلےکے بعد ٹائٹل جیت لیا
14 November 2026
بچیوں کو مفت اور معیاری تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے: حافظ نعیم الرحمان
14 November 2026
صوابی کے عوام نے تحریک انصاف کے خلاف فیصلہ سنا دیا: امیر مقام
14 November 2026
انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں: احسن اقبال
14 November 2026
سہیل آفریدی اور بابر سلیم سواتی سمیت 9 ارکانِ اسمبلی کی حراست وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج
14 November 2026