خیبرپختونخوا میں گورنر راج کسی لالچ میں نہیں لگایا گیا: شرجیل میمن
Web Desk
20 October 2026
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کسی سیاسی لالچ یا مفاد کی بنیاد پر نہیں لگایا گیا، بلکہ صوبائی حکومت امن و امان اور دہشت گردی سے متعلق حالات کو ٹھیک کرنے کے لیے تیار ہی نہیں تھی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے دہشت گرد عناصر کے لیے نرم رویہ اور ‘سافٹ کارنر’ اختیار کر کے خود اپنی حکومت گنوائی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کے سابق وزیرِ اعلیٰ جلسوں میں دہشت گردوں کی حمایت کرتے رہے اور بانی پی ٹی آئی دہشت گردوں کو دفاتر کھول کر دینے کی باتیں اور فنڈنگ کرتے رہے۔ سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا ہونا ایک الگ مسئلہ ہے لیکن دہشت گردوں کی کھلم کھلا حمایت اور ان کا ساتھ دینا بالکل مختلف اور خطرناک بات ہے۔
شرجیل میمن نے بلوچستان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں دہشت گردی کا چیلنج موجود ہے لیکن صوبائی حکومت سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر اس کے خلاف لڑ رہی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کے حالیہ بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومت اور اداروں کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئیں۔
متعلقہ عنوانات
نئے صوبوں کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ہونی چاہئے: سلمان اکرم راجہ
14 November 2026
پاکستانی نژاد امریکی سماجی رہنما محمد سعید شیخ کو 45 سالہ انسانی خدمات کے اعتراف میں ’گلوبل سٹیزن ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا
14 November 2026
شہباز شریف سے آصف علی زرداری کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
14 November 2026
انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ: بھارت نے سنسنی خیز مقابلےکے بعد ٹائٹل جیت لیا
14 November 2026
بچیوں کو مفت اور معیاری تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے: حافظ نعیم الرحمان
14 November 2026
صوابی کے عوام نے تحریک انصاف کے خلاف فیصلہ سنا دیا: امیر مقام
14 November 2026
انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں: احسن اقبال
14 November 2026
سہیل آفریدی اور بابر سلیم سواتی سمیت 9 ارکانِ اسمبلی کی حراست وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج
14 November 2026