معمولی تنازع پر ٹھیکیدار نے گاڑی تلے کچل کر 15 سالہ محنت کش کی جان لے لی
Web Desk
20 October 2026
نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک معمولی تنازع پر ٹھیکیدار نے مبینہ طور پر تیز رفتار گاڑی تلے کچل کر 15 سالہ محنت کش کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھر جانے سے روکنے پر ٹھیکیدار اور 15 سالہ لڑکے کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس کے دوران مبینہ طور پر لڑکے کے بھاگنے پر ٹھیکیدار نے اس پر گاڑی چڑھا دی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑی کی ٹکر سے 15 سالہ وسیم عباس موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اس دردناک واقعے کی ایک ویڈیو بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں گاڑی کی شدید ٹکر کا منظر واضح دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم توقیر کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا وسیم عباس مظفر گڑھ کا رہائشی تھا اور ہاؤسنگ سوسائٹی میں الیکٹریشن کا کام کرتا تھا۔ تفتیشی حکام نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم سے واقعے کے محرکات سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
نئے صوبوں کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ہونی چاہئے: سلمان اکرم راجہ
14 November 2026
پاکستانی نژاد امریکی سماجی رہنما محمد سعید شیخ کو 45 سالہ انسانی خدمات کے اعتراف میں ’گلوبل سٹیزن ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا
14 November 2026
شہباز شریف سے آصف علی زرداری کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
14 November 2026
انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ: بھارت نے سنسنی خیز مقابلےکے بعد ٹائٹل جیت لیا
14 November 2026
بچیوں کو مفت اور معیاری تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے: حافظ نعیم الرحمان
14 November 2026
صوابی کے عوام نے تحریک انصاف کے خلاف فیصلہ سنا دیا: امیر مقام
14 November 2026
انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں: احسن اقبال
14 November 2026
سہیل آفریدی اور بابر سلیم سواتی سمیت 9 ارکانِ اسمبلی کی حراست وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج
14 November 2026