LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حوثیوں کے حکومتی فورسز کے تربیتی کیمپ پر تین میزائل حملے، 53 افراد جاں بحق جرمنی کا یہودی شخصیات کے قتل کی مبینہ سازش پر ایرانی سفیر سے سخت احتجاج ایلون مسک کا اگلے سال امریکہ کے ہر بچے کو سپیس ایکس کے حصص دینے کا اعلان جنگ کے اخراجات نے ایران کے دشمنوں کو مایوسی سے دوچار کر دیا: محمد مخبر نومنتخب سعودی سفیر کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال ٹرمپ کی جانب سے روس پر مجوزہ پابندیاں ختم کرنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی قطر نے ہمیشہ مذاکرات کو ترجیح دی، پاکستان سفارتی کوششوں کو سراہتا ہے: محسن نقوی پاور اور گیس شعبوں کا مجموعی گردشی قرضہ 5306 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا شہباز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو وزیراعظم ہاؤس طلب کر لیا قطر کا جلد نئی علاقائی دفاعی شراکت داری کے اعلان کا فیصلہ فضل الرحمان سیاسی مقاصد کیلئے اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں: حنیف عباسی حملوں کا خطرہ، امریکا کا مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ پنجاب حکومت کا جاسوسی کے آلات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ سینیٹ میں عائلی قوانین، نجی سکیورٹی گارڈز کے حقوق سمیت 9 بل پیش حیدرآباد کا 38 سالہ شخص ریبیز کے باعث انتقال کرگیا

حوثیوں کے حکومتی فورسز کے تربیتی کیمپ پر تین میزائل حملے، 53 افراد جاں بحق

Web Desk

19 October 2026

یمن کے جنوبی صوبے شبوا میں حوثی جنگجوؤں کی جانب سے کیے گئے 3 بیلسٹک میزائل حملوں کے نتیجے میں 53 سے زائد افراد جاں بحق اور 200 سے زیادہ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ حملے میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ یمنی حکومت کی حمایتی فورسز کے ایک بڑے تربیتی کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے (AFP) کے مطابق، یہ الم ناک واقعہ شبوا میں واقع ‘العلم’ فوجی کیمپ میں پیش آیا، جہاں پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد تربیت اور تعیناتی کے لیے موجود تھی۔ یمنی فوج کے ترجمان ماجد النزیلی نے تصدیق کی کہ حوثیوں نے کیمپ پر یکے بعد دیگرے 3 بیلسٹک میزائل داغے۔ حملے کے بعد شدید زخمیوں کی بڑی تعداد کے باعث مقامی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ کئی تشویشناک مریضوں کو دوسرے صوبوں کے طبی مراکزمیں منتقل کرنا پڑا۔

یمنی فوجی ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ بڑی میزائل کارروائی شبوا کے علاقے میں حوثیوں کی ممکنہ زمینی پیش قدمی یا حملے کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے۔ حملے سے قبل حوثیوں نے شبوا کو اپنے زیرِ کنٹرول صوبے ‘البیضا’ سے ملانے والی اہم شاہراہ کو بھی بلاک کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ سال 2022 میں ہونے والی عارضی جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے یمن میں حکومت اور حوثی الملیشیا کے درمیان جھڑپوں میں دوبارہ شدید تیزی آ گئی ہے، جس نے بحیرہ احمر اور باب المندب کی تزویراتی شاہراہوں کے قریب علاقائی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔