جنگ کے اخراجات نے ایران کے دشمنوں کو مایوسی سے دوچار کر دیا: محمد مخبر
Web Desk
19 October 2026
ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محمد مخبر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے بھاری اخراجات نے امریکا اور اس کے مغربی اتحادیوں کو شدید مایوسی سے دوچار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور نیٹو اتحادیوں نے اس جنگ کے تین سے چار دنوں میں ختم ہونے کی توقع کی تھی، تاہم وہ اپنے مقررہ مقاصد کا 10 فیصد بھی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ محمد مخبر نے خبردار کیا کہ اگر ایران کے خلاف دوبارہ جنگ چھیڑی گئی تو یہ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی مضبوط دفاعی صلاحیتوں نے امریکا اور اسرائیل کو کھل کر اپنی تمام تر صلاحیتیں استعمال کرنے سے روکے رکھا، جبکہ اس تنازع کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں غیر معمولی کمی آئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
حوثیوں کے حکومتی فورسز کے تربیتی کیمپ پر تین میزائل حملے، 53 افراد جاں بحق
19 October 2026
جرمنی کا یہودی شخصیات کے قتل کی مبینہ سازش پر ایرانی سفیر سے سخت احتجاج
19 October 2026
ایلون مسک کا اگلے سال امریکہ کے ہر بچے کو سپیس ایکس کے حصص دینے کا اعلان
19 October 2026
نومنتخب سعودی سفیر کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
19 October 2026
ٹرمپ کی جانب سے روس پر مجوزہ پابندیاں ختم کرنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی
19 October 2026
قطر نے ہمیشہ مذاکرات کو ترجیح دی، پاکستان سفارتی کوششوں کو سراہتا ہے: محسن نقوی
19 October 2026
پاور اور گیس شعبوں کا مجموعی گردشی قرضہ 5306 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
19 October 2026
شہباز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو وزیراعظم ہاؤس طلب کر لیا
19 October 2026