امریکی رکن کانگریس الہان عمر کیخلاف تحقیقات، موبائل ضبط، اہلخانہ سمیت متعدد افراد کو سمن جاری
Web Desk
16 October 2026
امریکی انتظامیہ نے ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی معروف مسلم رکنِ کانگریس الہان عمر (Ilhan Omar) کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ان کی امریکی شہریت منسوخ کرنے اور ملک بدری کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق وفاقی حکام الہان عمر کے امیگریشن ریکارڈ اور ماضی میں امریکی شہریت حاصل کرنے کے طریقہ کار میں ممکنہ دھوکہ دہی اور بے ضابطگیوں کی تفتیش کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں منی سوٹا میں گرینڈ جیوری کی کارروائی کے تحت الہان عمر کے قریبی رشتہ داروں سمیت ایک درجن سے زائد افراد کو سمن جاری کر دیے گئے ہیں۔ چند روز قبل وفاقی ایجنٹوں نے ان کی رہائش گاہ کی تلاشی لے کر ان کا موبائل فون، پاسپورٹ اور دیگر اہم اشیا قبضے میں لے لیں۔
دوسری جانب الہان عمر نے ان تمام قانونی اقدامات کو سیاسی انتقام اور کردار کشی کی مہم قرار دیتے ہوئے سخت ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی سیاسی دباؤ اور بے بنیاد الزامات پر مبنی ہے، اور وہ ان مظالم اور سیاسی انتقام کے سامنے خاموش نہیں رہیں گی۔
متعلقہ عنوانات
لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی
23 November 2026
بھارت سے آنے والے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
23 November 2026
مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا
23 November 2026
تیاریاں مکمل، 24 نومبر کو راولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا: حنیف عباسی
22 November 2026
دہشتگردی پر بات ہوگی اور شواہد کے ساتھ ہو گی: مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب
22 November 2026
چک شومر دوبارہ ناکام ہوں گے، ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوگا، ٹرمپ
22 November 2026
کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پروفیشنل ٹیم قائم کریں گے: ایس ایم تنویر
22 November 2026
شمالی وزیرستان: کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر کا دورہ، امن اور خطے سے محبت کا اظہار
22 November 2026