امریکہ نے تارکینِ وطن کے ورک پرمٹ کی خودکار توسیع کی سہولت ختم کر دی: ڈی ایچ ایس کا نیا قانون
Web Desk
15 October 2026
امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ (DHS) نے ایک نیا حتمی قانون جاری کیا ہے جس کے تحت تارکینِ وطن کے ورک پرمٹ (ایمپائمنٹ آتھرائزیشن ڈاکومنٹس) کی تجدید کی درخواستیں زیرِ التواء ہونے کے دوران ملنے والی خودکار توسیع (Automatic Extension) کی سہولت کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔
یہ حتمی قانون ان عبوری قواعد کی مستقل توثیق کرتا ہے جن کے تحت بائیڈن انتظامیہ کے دور میں دی جانے والی 540 دنوں کی خودکار توسیع کی رعایت کو ختم کیا گیا تھا۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کا موقف ہے کہ اس تبدیلی کا بنیادی مقصد درخواست گزاروں کی زیادہ سے زیادہ اور باقاعدہ سیکورٹی اسکریننگ (Vetting) کو یقینی بنانا ہے۔ اس اقدام سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والوں میں پناہ گزین (Asylum Seekers) اور H-1B ویزا ہولڈرز کے شریکِ حیات (H-4 Spouses) شامل ہیں، جنہیں اب ویزا کی تجدید میں تاخیر کی صورت میں اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔
امریکی سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز (USCIS) میں پروسیسنگ کی سست روی کی وجہ سے جون تک 4 لاکھ 32 ہزار سے زائد ورک پرمٹ کی تجدید کی درخواستیں 6 ماہ سے زیرِ التواء تھیں، جن میں سے 91 ہزار سے زیادہ درخواستیں ڈیڑھ سال سے زائد عرصے سے لٹکی ہوئی ہیں۔ اس پالیسی کی خلاف ورزی اور طریقہ کار کی عدم پاسداری پر H-4 ویزا ہولڈرز کے ایک گروپ نے عدالتی چارہ جوئی بھی کی تھی جس پر کیلیفورنیا کی ایک عدالت نے وقتی حکمِ امتناع جاری کیا تھا۔ یہ نیا قانون فیڈرل رجسٹر میں شائع ہوتے ہی فوری طور پر نافذ العمل ہو جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ
23 November 2026
دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف
23 November 2026
صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان
23 November 2026
لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی
23 November 2026
بھارت سے آنے والے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
23 November 2026
مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا
23 November 2026
تیاریاں مکمل، 24 نومبر کو راولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا: حنیف عباسی
22 November 2026
دہشتگردی پر بات ہوگی اور شواہد کے ساتھ ہو گی: مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب
22 November 2026