شمالی کوریا کے لیپ ٹاپ فراڈ نیٹ کیخلاف کارروائی، 2 امریکی شہری گرفتار
Web Desk
14 October 2026
امریکہ میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (FBI) نے شمالی کوریا کے ایک منظم ‘لیپ ٹاپ فراڈ نیٹ ورک’ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو امریکی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق ایف بی آئی نے ریاست ٹیکساس (Texas) میں ایک کامیاب چھاپہ مار کارروائی کے دوران 187 لیپ ٹاپس اور دیگر جدید الیکٹرانک آلات قبضے میں لے لیے۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ نیٹ ورک جعلی اور چوری شدہ شناختوں کا استعمال کرتے ہوئے شمالی کوریا کے آئی ٹی (IT) ماہرین کو امریکی کمپنیوں میں دور دراز (Remote Working) ملازمتیں دلوانے اور مالیاتی دھوکہ دہی میں ملوث تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے دونوں امریکی شہریوں پر وائر فراڈ، منی لانڈرنگ اور شناختی معلومات کی چوری (Identity Theft) کے سنگین الزامات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ شمالی کوریا پر عائد بین الاقوامی پابندیوں کی خلاف ورزی اور حاصل کردہ فنڈز کی مشکوک منتقلی کی بھی تفتیش جاری ہے
متعلقہ عنوانات
سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ
23 November 2026
دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف
23 November 2026
صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان
23 November 2026
لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی
23 November 2026
بھارت سے آنے والے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
23 November 2026
مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا
23 November 2026
تیاریاں مکمل، 24 نومبر کو راولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا: حنیف عباسی
22 November 2026
دہشتگردی پر بات ہوگی اور شواہد کے ساتھ ہو گی: مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب
22 November 2026