رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
Web Desk
13 October 2026
کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کو ملتان کے علاقے شیر شاہ پل کے قریب ہولناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں ٹرین کی 14 بوگیاں پٹڑی سے اتر جانے کے نتیجے میں 4 مسافر جاں بحق اور 30 سے زائد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کے فوراً بعد ریلوے حکام، پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور تمام زخمیوں کو فوری طور پر نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا۔ حادثے کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے جبکہ درجنوں مسافر کھلے آسمان تلے سامان سمیت پٹڑی کے کنارے موجود ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو ریسکیو آپریشن تیز کرنے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی
13 October 2026
افغان سرزمین کا استعمال روکنے کی ذمہ داری طالبان پرعائد ہوتی ہے: وزارت اطلاعات
13 October 2026
شمالی کوریا کا ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کا تجربہ
13 October 2026
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
13 October 2026
جرمنی میں پولینڈ کے سٹارلنک سیٹلائٹ سٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار
13 October 2026
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
13 October 2026
سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کا الزام، متعدد امریکی شہری گرفتار
13 October 2026
غیر قانونی، غیر انسانی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان
13 October 2026