LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کا بڑا آپریشن؛ اورماڑہ کے ساحل سے لاپتہ نجی کارگو طیارے کا ملبہ تلاش کر لیا گیا نائب وزیراعظم وکی زیر صدارت او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریوں سے متعلق اہم اجلاس ملک میں سیکیورٹی اداروں کے کردار کو واضح کیا جائے،: محمود خان اچکزئی چند لوگوں کی انا کی تسکین کے لیے صوبوں کو آگ میں دھکیلا جا رہا ہے، تمام جماعتیں بلوچستان کے معاملے پر اکٹھی بیٹھیں: اسد قیصر دہشت گردی کے خاتمے کے ایجنڈے پر سب کو اکٹھا ہونا پڑے گا: بیرسٹر گوہر علی خان وفاقی وزیر احسن اقبال کی شکاگو میں پاکستانی نژاد امریکی کاروباری و ٹیکنالوجی برادری سے ملاقات؛ پاکستان کی معاشی ترقی اور ‘اڑان پاکستان’ پروگرام میں فعال شراکت کی دعوت سیو بلوچستان آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ جاری: جبری گمشدگیوں، سرحدی بندشوں اور وسائل پر قبضے کی شدید مذمت، طاقت کے بجائے سیاسی مذاکرات کا مطالبہ امریکا کو مدد دینے والے ملک کا ہر فوجی اڈہ نشانے پر ہوگا، ایران کی دھمکی امریکا کا بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، 37 افراد پر فردجرم، 24 گرفتار چین نے امریکی کمپنی اینتھروپک کے اے آئی کوڈنگ ٹول کے استعمال کے بارے میں خبردار کردیا بلوچستان میں 4 روز کے دوران 54 دہشت گرد ہلاک، وطنِ عزیز کے دفاع میں 42 جوان شہید: ڈی جی آئی ایس پی آر ’’ایران کینسر ہے‘‘ ٹرمپ کا جنگ بندی ختم کرنے کا باضابطہ اعلان گلگت بلتستان کے لیے 100 میگاواٹ سولر منصوبے پر وزیراعظم کا جائزہ اجلاس چائلڈ پورنوگرافی، زبردستی شادیوں اور جرگوں کےرپورٹ میں ہولناک انکشافات ایران، امریکا کشیدگی: قطر اور چین کی فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل

سینیٹ قائمہ کمیٹی نجکاری کے اجلاس میں پاور پلانٹس اور ڈسکوز کی نجکاری پر بریفنگ

Web Desk

18 December 2025

سینیٹر افنان اللہ کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاور ڈویژن کے حکام نے گدو اور نندی پور پاور پلانٹس سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

پاور ڈویژن حکام نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ گدو اور نندی پور پاور پلانٹس نجکاری کے لیے تیار ہیں اور ان پلانٹس پر حکومت مزید کوئی خرچ نہیں کرے گی۔ حکام کے مطابق دونوں پاور پلانٹس کے لیے کچھ گیس کی ایلوکیشن درکار ہے۔ گدو پاور پلانٹ کو پہلے 150 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جا رہی تھی جبکہ اس وقت پلانٹ 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس استعمال کر رہا ہے۔ نندی پور پاور پلانٹ اس وقت آر ایل این جی پر چل رہا ہے۔

اجلاس کے دوران کمیٹی رکن سینیٹر بلال خان نے سوال اٹھایا کہ اگر ان پاور پلانٹس کی نجکاری نہ ہو سکی تو پھر کیا ہوگا؟ جس پر پاور ڈویژن حکام نے بتایا کہ ایسی صورت میں معاملہ دوبارہ کابینہ کے سامنے لے جایا جائے گا۔ سینیٹر بلال خان نے یہ بھی سوال کیا کہ کس بنیاد پر یہ سمجھا جا رہا ہے کہ نجی شعبہ ان پلانٹس کو مؤثر طریقے سے چلا سکے گا۔

پاور ڈویژن حکام نے کمیٹی کو مزید بتایا کہ بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیاں (ڈسکوز) نجکاری کے عمل میں شامل ہیں۔ پہلے مرحلے میں آئیسکو، فیسکو اور گیپکو کی نجکاری کی جا رہی ہے، دوسرے مرحلے میں پیسکو اور سیپکو جبکہ تیسرے مرحلے میں لیسکو، میکو اور ہیزکو کی نجکاری کا منصوبہ ہے۔

حکام نے مثال دیتے ہوئے بتایا کہ ترکیہ میں جب بجلی کمپنیوں کی نجکاری کی گئی تو اس وقت وہ 80 فیصد نقصان میں تھیں، تاہم نجکاری کے بعد وہ کمپنیاں اب منافع میں ہیں۔ پاور ڈویژن کے مطابق پاکستان میں بھی ڈسکوز کی نجکاری کے لیے تمام ضروری تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔

متعلقہ عنوانات

پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کا بڑا آپریشن؛ اورماڑہ کے ساحل سے لاپتہ نجی کارگو طیارے کا ملبہ تلاش کر لیا گیا

8 July 2026

نائب وزیراعظم وکی زیر صدارت او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریوں سے متعلق اہم اجلاس

8 July 2026

ملک میں سیکیورٹی اداروں کے کردار کو واضح کیا جائے،: محمود خان اچکزئی

8 July 2026

چند لوگوں کی انا کی تسکین کے لیے صوبوں کو آگ میں دھکیلا جا رہا ہے، تمام جماعتیں بلوچستان کے معاملے پر اکٹھی بیٹھیں: اسد قیصر

8 July 2026

دہشت گردی کے خاتمے کے ایجنڈے پر سب کو اکٹھا ہونا پڑے گا: بیرسٹر گوہر علی خان

8 July 2026

وفاقی وزیر احسن اقبال کی شکاگو میں پاکستانی نژاد امریکی کاروباری و ٹیکنالوجی برادری سے ملاقات؛ پاکستان کی معاشی ترقی اور ‘اڑان پاکستان’ پروگرام میں فعال شراکت کی دعوت

8 July 2026

سیو بلوچستان آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ جاری: جبری گمشدگیوں، سرحدی بندشوں اور وسائل پر قبضے کی شدید مذمت، طاقت کے بجائے سیاسی مذاکرات کا مطالبہ

8 July 2026

طلال چودھری نے خیبرپختونخوا اسمبلی کا مراعاتی بل مضحکہ خیز قرار دیدیا

8 July 2026