امریکی فوج کی کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت
Web Desk
13 October 2026
امریکی مسلح افواج کے کیتھولک روحانی پیشوا آرچ بشپ ٹموتھی بروگلیو (Archbishop Timothy Broglio) نے فورسز میں شامل کیتھولک اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 2009ء کے فورٹ ہُڈ (Fort Hood) حملہ آور نڈال حسن کی سزائے موت کے کسی بھی عمل کا حصہ بننے سے معذرت کریں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق آرچ بشپ نے واضح کیا کہ کیتھولک فوجیوں کو مذہبی و کلیسائی تعلیمات کی روشنی میں ایسے اقدامات کا حصہ نہیں بننا چاہیے جو کیتھولک کلیسا کی اخلاقی پاسداری اور انسان دوستی کی تعلیمات کے منافی ہوں۔ واضح رہے کہ میجر نڈال حسن نے سال 2009ء میں ٹیکساس کے ملٹری بیس فورٹ ہُڈ پر فائرنگ کر کے 13 افراد کو ہلاک اور 31 سے زائد کو زخمی کر دیا تھا جس پر اسے سزائے موت سنائی گئی تھی۔
دوسری جانب امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ (Pete Hegseth) کے اس حالیہ اعلان پر کہ نڈال حسن کو سزائے موت دیے جانے کے عمل کو ٹی وی پر براہِ راست (Live) نشر کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے، آرچ بشپ بروگلیو نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا امریکہ اپنے مخالفین کو سرعام سزائے موت دکھا کر دہشت گردوں جیسا طرزِ عمل اپنانا چاہتا ہے؟ انہوں نے خبردار کیا کہ سزائے موت کی براہِ راست نشریات نوجوانوں اور بچوں کی ذہنی و اخلاقی تربیت پر انتہائی منفی اثرات مرتب کرے گی۔ فی الوقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سزائے موت کو براہِ راست نشر کرنے کی حتمی منظوری نہیں دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے
23 November 2026
سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ
23 November 2026
دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف
23 November 2026
صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان
23 November 2026
لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی
23 November 2026
بھارت سے آنے والے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
23 November 2026
مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا
23 November 2026
تیاریاں مکمل، 24 نومبر کو راولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا: حنیف عباسی
22 November 2026