پاکستان اور قطر ثالثی کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی
Web Desk
12 October 2026
ایرانی وزارتِ خارجہ نے باضابطہ طور پر انکشاف کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری شدید تناؤ کو کم کرنے اور سفارتی ثالثی کے لیے پاکستان اور قطر فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ تہران میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے بتایا کہ دونوں مسلم ممالک تہران اور واشنگٹن کے درمیان پیغامات کی ترسیل اور کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ ایران ہمیشہ اپنے دوست اور شراکت دار ممالک کی اس نوعیت کی سفارتی معاونت کا خیرمقدم کرتا ہے۔
ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے امریکی اور اسرائیلی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایرانی سرحدوں کو غیر محفوظ بنانے اور ملک کے اندر عدم استحکام پھیلانے کے پیچھے امریکا اور اسرائیل کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ‘آبنائے ہرمز’ (Strait of Hormuz) کی موجودہ بندش امریکا اور اسرائیل کے جارحانہ اقدامات کا دفاعی ردِعمل ہے جو بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق ہے، اور جب تک امریکی بحری ناکہ بندی جاری رہے گی، ایران اس اہم بحری گزرگاہ میں تجارتی جہازوں کی سیکیورٹی کی ضمانت نہیں دے سکتا۔
پریس کانفرنس کے دوران اسماعیل بقائی نے خطے کی دیگر پیش رفت پر بات کرتے ہوئے حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب پر حملوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے تاکید کی کہ دو اسلامی ممالک کے درمیان تنازع اور دشمنی کا جاری رہنا کسی طور مناسب نہیں ہے اور ایران فریقین کے درمیان امن قائم کرنے اور مذاکراتی عمل شروع کروانے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے تاکہ تمام مسائل کا حل بات چیت سے نکالا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی
13 October 2026
افغان سرزمین کا استعمال روکنے کی ذمہ داری طالبان پرعائد ہوتی ہے: وزارت اطلاعات
13 October 2026
رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
13 October 2026
شمالی کوریا کا ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کا تجربہ
13 October 2026
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
13 October 2026
جرمنی میں پولینڈ کے سٹارلنک سیٹلائٹ سٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار
13 October 2026
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
13 October 2026
سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کا الزام، متعدد امریکی شہری گرفتار
13 October 2026