LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی افغان سرزمین کا استعمال روکنے کی ذمہ داری طالبان پرعائد ہوتی ہے: وزارت اطلاعات رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق شمالی کوریا کا ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کا تجربہ اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان جرمنی میں پولینڈ کے سٹارلنک سیٹلائٹ سٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کا الزام، متعدد امریکی شہری گرفتار غیر قانونی، غیر انسانی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان ٹرمپ انتظایہ کی روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز امریکی فوج کی کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت امریکی ماہرین رابرٹ ای ہال اور مائیکل ووڈفورڈ نے معاشیات کا نوبیل انعام حاصل کر لیا شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان کا 78 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال

فراری کمانڈر نور خان نے 60 ساتھیوں سمیت سوئی میں ہتھیارڈال دیے

Web Desk

12 October 2026

صوبہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے کالعدم تنظیم کے اہم فراری کمانڈر نور خان بگٹی نے اپنے ساتھیوں سمیت وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ اہم پیش رفت پاکستان ہاؤس سوئی میں وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت منعقدہ ایک کھلی کچہری کے دوران سامنے آئی، جہاں نور خان بگٹی نے اپنے ساتھیوں سمیت ریاستی رِٹ کو تسلیم کرتے ہوئے باضابطہ طور پر ہتھیار ڈال دیے اور پرامن پاکستانی شہری کی حیثیت سے زندگی گزارنے کا عزم کیا۔

اس موقع پر تقریب کے دوران فراری کمانڈر نور خان بگٹی اور ان کے تمام ساتھیوں نے ریاست پاکستان کے ساتھ مکمل وفاداری کا حلف بھی اٹھایا۔ حکام کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق نور خان بگٹی گزشتہ 20 سال سے پہاڑوں میں روپوش تھے اور اس طویل عرصے کے دوران وہ سیکیورٹی فورسز اور تنصیبات پر ہونے والی متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔

سرکاری اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ نور خان بگٹی نے اپنے اہل خانہ سمیت مجموعی طور پر 60 افراد کے ہمراہ ہتھیار پھینکے ہیں، جو اب طویل روپوشی ختم کر کے قومی دھارے میں واپس آ چکے ہیں۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سرینڈر کرنے والے سابق فراری کمانڈر نور خان بگٹی اور ان کا خاندان اب سوئی میں ہی پرامن طریقے سے آباد ہوگا۔