یو اے ای میں بارش کا امکان، تیز ہواؤں اور گردوغبار کی پیشگوئی
Web Desk
12 October 2026
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے قومی مرکز برائے موسمیات (NCM) نے ملک میں 11 سے 14 اکتوبر تک مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ موسمیاتی ادارے کے مطابق اس دوران تیز ہواؤں کے باعث گردوغبار اڑنے اور بعض ساحلی و اندرونی مقامات پر گہری دھند کی صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے ‘خلیج ٹائمز’ کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کے تازہ ترین بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ 11 اکتوبر کو دوپہر کے بعد مشرقی اور جنوبی علاقوں میں بارش برسانے والے بادل بننے کی توقع ہے، جبکہ رات کے وقت نمی کے تناسب میں شدید اضافے سے ساحلی اور اندرونی علاقوں میں ہلکی سے شدید دھند چھا سکتی ہے۔
پیشگوئی کے مطابق 12 اکتوبر کو اندرونی علاقوں میں دوپہر کے بعد پھر بادل بننے کی توقع ہے، جہاں ہواؤں کی رفتار 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے جس سے بصارت متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ جبکہ 13 اکتوبر کو مشرقی و مغربی علاقوں اور 14 اکتوبر کو بھی مختلف مقامات پر بارش کی توقع کی جا رہی ہے، جہاں ہواؤں کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک رہ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج عمان میں سمندری لہریں معمول کے مطابق ہلکی رہیں گی۔ تاہم ادارے نے شہریوں، خصوصاً ڈرائیوروں اور سڑکوں پر سفر کرنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ خراب موسم اور دھند کے دوران سخت احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور سفر سے قبل تازہ ترین سرکاری موسمی اپ ڈیٹس کو لازمی مدنظر رکھیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی
13 October 2026
افغان سرزمین کا استعمال روکنے کی ذمہ داری طالبان پرعائد ہوتی ہے: وزارت اطلاعات
13 October 2026
رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
13 October 2026
شمالی کوریا کا ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کا تجربہ
13 October 2026
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
13 October 2026
جرمنی میں پولینڈ کے سٹارلنک سیٹلائٹ سٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار
13 October 2026
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
13 October 2026
سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کا الزام، متعدد امریکی شہری گرفتار
13 October 2026