یو اے ای سپریم کورٹ نے غیر ملکی رہائشی کی ملک بدری کا حکم منسوخ کر دی
Web Desk
12 October 2026
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی وفاقی سپریم کورٹ نے منشیات کے استعمال سے متعلق ایک مقدمے میں غیر ملکی رہائشی کی ملک بدری کا حکم منسوخ کرتے ہوئے ابتدائی عدالت کی جانب سے عائد کیا گیا 30 ہزار درہم کا مالی جرمانہ بحال رکھ کر اہم فیصلہ سنا دیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے ‘گلف نیوز’ کی رپورٹ کے مطابق یہ کیس ریاست عجمان کا تھا، جہاں ابتدائی عدالت نے متعلقہ شخص کو جرم ثابت ہونے پر مالی جرمانہ عائد کیا تھا، تاہم بعد میں اپیل کورٹ نے فیصلہ بدلتے ہوئے جرمانے کے بجائے ملزم کی ملک بدری کا سخت حکم جاری کر دیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص متحدہ عرب امارات میں ہی پیدا ہوا تھا اور اپنے خاندان کے ساتھ وہیں مقیم ہے۔ اس نے اپیل کورٹ کے فیصلے کو اعلیٰ ترین عدالت یعنی وفاقی سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔ دفاعی وکیل عبداللہ بن حاتم نے سپریم کورٹ کے سامنے مؤقف اختیار کیا کہ چونکہ اپیل صرف ملزم کی جانب سے دائر کی گئی تھی، اس لیے اپیل کورٹ کے پاس یہ قانوناً اختیار نہیں تھا کہ وہ سزا میں شدت پیدا کر کے ملزم کی قانونی پوزیشن کو مزید خراب کرے۔
وفاقی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ اماراتی قانون کے تحت بعض حالات میں قید کی سزا کی جگہ ملک بدری کا حکم تو دیا جا سکتا ہے، لیکن مالی جرمانے کو ملک بدری سے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ سپریم کورٹ نے اپیل کورٹ کے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ملزم کی اپیل جزوی طور پر منظور کر لی اور ملک بدری کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر 30 ہزار درہم کا اصل جرمانہ بحال کر دیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ اس فیصلے کا مطلب ملزم کو بری کرنا نہیں بلکہ صرف قانون کے مطابق سزا کو درست کرنا ہے۔ قانون دانوں کے مطابق یہ فیصلہ اپیلوں کے دائرہ کار اور اختیارات کی حدود کے لیے ایک اہم مثال بن گیا ہے، تاہم یہ ملک بدری سے متعلق تمام مقدمات کے لیے عمومی استثنا نہیں ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی
13 October 2026
افغان سرزمین کا استعمال روکنے کی ذمہ داری طالبان پرعائد ہوتی ہے: وزارت اطلاعات
13 October 2026
رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
13 October 2026
شمالی کوریا کا ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کا تجربہ
13 October 2026
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
13 October 2026
جرمنی میں پولینڈ کے سٹارلنک سیٹلائٹ سٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار
13 October 2026
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
13 October 2026
سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کا الزام، متعدد امریکی شہری گرفتار
13 October 2026