LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی افغان سرزمین کا استعمال روکنے کی ذمہ داری طالبان پرعائد ہوتی ہے: وزارت اطلاعات رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق شمالی کوریا کا ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کا تجربہ اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان جرمنی میں پولینڈ کے سٹارلنک سیٹلائٹ سٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کا الزام، متعدد امریکی شہری گرفتار غیر قانونی، غیر انسانی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان ٹرمپ انتظایہ کی روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز امریکی فوج کی کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت امریکی ماہرین رابرٹ ای ہال اور مائیکل ووڈفورڈ نے معاشیات کا نوبیل انعام حاصل کر لیا شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان کا 78 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال

روسی حملوں میں یوکرین میں 6 افراد ہلاک، 20 زخمی

Web Desk

12 October 2026

یوکرین کے مختلف شہروں پر روس کے تازہ ترین اور شدید فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک جبکہ 20 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق یوکرین کے شہر خارکیف میں ایک مصروف گروسری اسٹور پر روسی حملے کے باعث 3 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ زخمی ہونے والوں میں 2 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مغربی یوکرین میں ہونے والے روسی حملوں کے نتیجے میں مزید 3 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ ان حملوں کی زد میں آ کر متعدد رہائشی عمارتیں بری طرح متاثر ہوئیں اور کئی گاڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ دلخراش واقعات کے بعد ریسکیو اور امدادی ٹیموں نے فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں ہنگامی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کرنے اور جانی و مالی نقصان کا حتمی تخمینہ لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔