امریکی ریاست پنسلوانیا میں فائرنگ، حملہ آور سمیت 9 افراد ہلاک
Web Desk
12 October 2026
امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر ایری (Erie) میں فائرنگ کے ایک ہولناک واقعے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ مشتبہ حملہ آور بھی موقع پر مارا گیا۔ امریکی حکام کے مطابق فائرنگ کا یہ دردناک واقعہ رات گئے پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب تک پولیس اہلکار اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچے، اس وقت تک تمام ہلاکتیں ہو چکی تھیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور کی موت بظاہر حملے کے بعد خود کو گولی مارنے کے نتیجے میں ہوئی ہے۔ ایری کے پولیس چیف رک لوراہ (Rick Lorah) نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس واقعے کو شہر کی تاریخ کا ایک غیر معمولی جانی نقصان اور شدید تباہی قرار دیا۔ دوسری جانب پنسلوانیا کے گورنر جوش شاپیرو (Josh Shapiro) نے واقعے پر گہرے غم و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایری کے میئر سے رابطہ کیا ہے اور ریاستی حکومت کی طرف سے مکمل تعاون اور امداد کی پیشکش کی ہے۔ پولیس اور سیکیورٹی ادارے واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار
23 November 2026
یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
23 November 2026
معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ
23 November 2026
پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے
23 November 2026
سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ
23 November 2026
دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف
23 November 2026
صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان
23 November 2026
لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی
23 November 2026