امریکا میں فائرنگ کا ہولناک واقعہ، 9 افراد ہلاک، 2 بچے بھی شامل
Web Desk
11 October 2026
امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر ایری میں فائرنگ کے ایک انتہائی دلخراش اور المناک واقعے میں دو بچوں سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پولیس کو شام تقریباً 5 بجے پیری اسٹریٹ کے رہائشی علاقے میں اندھا دھند فائرنگ کی اطلاع ملی، جہاں ایک مسلح شخص کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا جو بعد میں ایک گھر میں گھس گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خصوصی سیکیورٹی اہلکاروں نے کئی گھنٹوں تک علاقے میں گھیرے رکھ کر صورتِ حال پر قابو پایا۔
پولیس حکام کے مطابق دو خواتین کی لاشیں گھر کے باہر جبکہ دیگر متاثرین کی لاشیں گھر کے اندر سے برآمد ہوئیں، جبکہ مشتبہ حملہ آور بھی مردہ حالت میں پایا گیا جس کے بارے میں ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی تھی۔ شہر کے پولیس چیف رک لوراہ نے اس لرزہ خیز سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے 28 سالہ کیریئر میں انہوں نے کبھی اتنی ہولناک واردات نہیں دیکھی۔ پنسلوانیا کے گورنر جوش شاپیرو نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں اب خطرہ ٹل چکا ہے تاہم فائرنگ کے محرکات جاننے کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026
ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار
23 November 2026
یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
23 November 2026
معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ
23 November 2026
پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے
23 November 2026
سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ
23 November 2026
دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف
23 November 2026