راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، 30 روز کے لیے جلسوں، جلوسوں اور احتجاج پر پابندی راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، 30 روز کے لیے جلسوں، جلوسوں اور احتجاج پر پابندی
Web Desk
10 October 2026
ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی میں امن و امان کی صورتِ حال کو برقرار رکھنے اور ممکنہ ہنگامہ آرائی یا غیر قانونی اجتماعات کو روکنے کے لیے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ندیم ناصر کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ حکم نامے کے مطابق دفعہ 144 کا یہ نفاذ 10 اکتوبر سے 8 نومبر 2026 تک، یعنی مجموعی طور پر 30 روز کے لیے مؤثر رہے گا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت ضلع کی حدود میں پانچ یا اس سے زائد افراد کے جمع ہونے، ہر قسم کے جلسوں، جلوسوں، دھرنوں، ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ضابطے کی خلاف ورزی پر سختی سے نمٹنے کی ہدایت کرتے ہوئے اسلحے کی نمائش، نفرت انگیز تقاریر، ڈرون کیمروں کے استعمال اور موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ قانون کا احترام کریں اور پبلک آرڈر برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی
13 October 2026
افغان سرزمین کا استعمال روکنے کی ذمہ داری طالبان پرعائد ہوتی ہے: وزارت اطلاعات
13 October 2026
رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
13 October 2026
شمالی کوریا کا ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کا تجربہ
13 October 2026
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
13 October 2026
جرمنی میں پولینڈ کے سٹارلنک سیٹلائٹ سٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار
13 October 2026
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
13 October 2026
سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کا الزام، متعدد امریکی شہری گرفتار
13 October 2026