وزیر پٹرولیم سعودی عرب روانہ، توانائی ضروریات پر بات چیت متوقع
Web Desk
10 October 2026
وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک اہم سفارتی اور معاشی مشن پر سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اپنے اس دورے کے دوران وفاقی وزیر ریاض میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی “ورلڈ پیٹرولیم کانگریس” میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور توانائی کے شعبے سے وابستہ عالمی رہنماؤں اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔
سعودی حکام کے ساتھ ہونے والی اعلیٰ سطحی دوطرفہ ملاقاتوں میں علی پرویز ملک پاکستان کی پٹرولیم مصنوعات اور ایندھن کی مسلسل فراہمی کی ضروریات پر تفصیل سے بات چیت کریں گے۔ خاص طور پر آنے والے سرمائی موسم کے دوران ملک میں گیس کی متوقع شدید شارٹیج اور طلب کو پورا کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر طویل المدتی و قلیل المدتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے توانائی اور ریفائنری سیکٹر میں ممکنہ عربوں ڈالر کی سرمایہ کاری اور سی پیک سے منسلک پیٹرو کیمیکل منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی
13 October 2026
افغان سرزمین کا استعمال روکنے کی ذمہ داری طالبان پرعائد ہوتی ہے: وزارت اطلاعات
13 October 2026
رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
13 October 2026
شمالی کوریا کا ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کا تجربہ
13 October 2026
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
13 October 2026
جرمنی میں پولینڈ کے سٹارلنک سیٹلائٹ سٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار
13 October 2026
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
13 October 2026
سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کا الزام، متعدد امریکی شہری گرفتار
13 October 2026