ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا
Web Desk
8 October 2026
امریکی نشریاتی ادارے ‘سی بی ایس نیوز’ (CBS News) نے ایک تہلکہ خیز رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران کی جانب سے کیے جانے والے شدید میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد امریکی فوج کو کویت میں واقع اپنا اہم اور بڑا ملٹری بیس ‘کیمپ بیورنگ’ (Camp Buehring) عارضی طور پر خالی کرنا پڑا ہے۔ رپورٹ کے ساتھ جاری ہونے والی ویڈیو میں ایرانی ڈرونز اور ایف-5 جنگی طیاروں کے حملوں کے باعث بیس کو پہنچنے والے شدید نقصان اور دھماکوں کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔
سی بی ایس نیوز کے مطابق، جنگ کے ابتدائی مرحلے میں حملوں کے دوران بیس پر موجود دفاعی نظام اور پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا ذخیرہ خطرناک حد تک کم ہو گیا تھا، جس کے باعث 100 کے قریب امریکی فوجیوں کے پاس بیس کو چھوڑنے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا تھا۔ فوجیوں نے بیس خالی کرنے کے بعد کویتی صحرا میں عارضی اور غیر رسمی ملٹری آؤٹ پوسٹس قائم کیں۔ رپورٹس میں تصدیق کی گئی ہے کہ ان حملوں اور تباہی کے باوجود کیمپ بیورنگ میں کوئی امریکی فوجی ہلاک نہیں ہوا، تاہم متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
متعلقہ عنوانات
کے پی کا بُرا حال، پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیہ میں مصروف ہے: علی شاہ باچا
8 October 2026
لانگ مارچ کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال، سہیل آفریدی سے جواب طلب
8 October 2026
منشیات و اسلحہ برآمدگی کیس، عدالت کا انمول عرف پنکی کو پیش کرنے کا حکم
8 October 2026
پاک فوج کا اہم اقدام، استور سے سکردو تک 66 کلومیٹر روڈ ٹریک مکمل
8 October 2026
چھوٹی و درمیانی صنعتوں کیلئے طویل المدتی قرض کی شرح سالانہ 2 فیصد کرنے کا مطالبہ
8 October 2026
انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ: پاکستان کی جیلوں میں گنجائش سے 160 فیصد زائد قیدی، 75 فیصد زیرِ سماعت
8 October 2026
وزیرِخارجہ سے بحرینی ہم منصب کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
8 October 2026
شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور
8 October 2026