LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملک میں بجلی ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری دوسرے ملازم میں نمونیا کی غیر مصدقہ اطلاع، روس نے طاعون کی وبا کا امکان مسترد کردیا پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے خیبرپختونخوا میں گورنر راج نہیں نالائق حکومت مسلط ہے: فیصل کریم کنڈی سائبیریا میں طاعون کے مشتبہ کیس کی مانیٹرنگ شروع، ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: امریکی CDC جنگ میں بے گھر لبنانیوں کی مدد کیلئے حزب اللہ کو ایران سے 20 کروڑ ڈالر موصول حوثیوں کے سعودی ایئرپورٹس پر حملوں کی دھمکیاں، امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت روس کے یوکرین پر میزائل اور ڈرون حملے، بچوں سمیت 28 افراد ہلاک لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری امن فوج کی چوکی پر فائرنگ عالمی مالیاتی فنڈز کا جنگ سے متاثرہ یمن کیلئے 18 ماہ کا پروگرام منظور شام حوثیوں کیخلاف لڑنے کیلئے یمن میں اپنی فوج بھیجنے پر غور کر رہا ہے، امریکی نیوز ویب سائٹ روس میں طاعون کے دوسرے مشتبہ کیس کی اطلاعات، عالمی برادری شدید تشویش میں مبتلا روسی صدر پیوٹن نے امریکا سے کشیدگی کم کرنے کیلئے ایران کو معاونت کی پیشکش کر دی افغانستان میں تبدیلی ناگزیر اور بہت قریب ہے،گلبدین حکمت یار کیمسٹری کا نوبیل انعام فرانس اور جاپان کے سائنسدانوں نے جیت لیا

سائبیریا میں طاعون کے مشتبہ کیس کی مانیٹرنگ شروع، ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: امریکی CDC

Web Desk

8 October 2026

امریکی ادارے ‘سینٹرز فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن’ (CDC) نے روس کے خطے سائبیریا میں طاعون کے مشتبہ کیس سے متعلق جاری اطلاعات پر باریک بینی سے نگرانی شروع کر دی ہے اور واضح کیا ہے کہ ادارہ کسی بھی بائیولوجیکل یا وبائی خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ یہ بیان روس میں ارکوتسک کے تحقیقی ادارے کی 28 سالہ لیبارٹری ٹیکنیشن کی ہلاکت اور روس کی جانب سے طاعون کے خطرے کو مسترد کرنے کی رپورٹس کے بعد سامنے آیا ہے۔

سی ڈی سی (CDC) کے ترجمان کے مطابق ‘پنیومونک پلیگ’ (Pneumonic Plague) یعنی پھیپھڑوں کا طاعون، اس بیماری کی سب سے زیادہ مہلک اور خطرناک ترین شکل ہے، جس میں اگر بروقت اور فوری طبی امداد یا اینٹی بائیوٹکس فراہم نہ کی جائیں تو یہ انسان کے لیے جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔ عالمی صحت کے اداروں نے روس کی جانب سے شفاف معلومات اور تحقیقی رپورٹس شیئر کرنے پر زور دیا ہے، جبکہ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ اپنے عوام کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔