سٹیٹ بینک نے پاکستان فنانشل انکلوژن انڈیکس 2025 کے نتائج جاری
Web Desk
7 October 2026
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) نے ‘پاکستان فنانشل انکلوژن انڈیکس (P-FII) 2025’ کے نتائج باضابطہ طور پر جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق ملک میں مالیاتی شمولیت کا انڈیکس بڑھ کر 59.5 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ سال 2024ء میں یہ انڈیکس 58.1 پر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
مرکزی بینک کے مطابق ملک بھر میں بینکاری نظام تک رسائی اور ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات کے فروغ کے باعث انڈیکس میں واضح بہتری درج کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیجیٹل بینکوں کے قائم ہونے، ’راست‘ (Raast) انسٹنٹ پیمنٹ سسٹم کے تحت مرچنٹ آن بورڈنگ میں اضافے اور عوام میں مالیاتی شعور بیدار کرنے کی پالیسیوں نے شہریوں کی فارمل فنانشل سسٹم تک رسائی آسان بنائی ہے۔ اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہے کہ سال 2030ء کے اہداف کے مطابق ملک میں مالیاتی خدمات کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔
متعلقہ عنوانات
پی ٹی آئی سے مذاکرات میں بڑے بریک تھرو کی زیادہ امید نہیں: رانا ثناء اللہ
9 October 2026
دشمن سے طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے: ایران
9 October 2026
خیبرپختونخوا میں مارخور ٹرافی ہنٹنگ پرمٹس کی نیلامی سے ریکارڈ آمدن
9 October 2026
آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں زوردار دھماکوں کی اطلاعات
9 October 2026
برطانیہ کا اپنے شہریوں کو سعودی ایئرپورٹس کی طرف سفر نہ کرنے کا مشورہ
9 October 2026
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
9 October 2026
موٹروے پولیس کی ایمانداری، شاہراہ پر ملنے والے لاکھوں روپے اصل مالک کے حوالے کر دیے
9 October 2026
روس کے شہر ارکتسک میں محقق کی ہلاکت: طاعون کے پھیلاؤ اور لیبارٹری حادثے کے تمام دعوے مسترد
9 October 2026