LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کرنے والوں کے نام جیل حکام کو ارسال سوات میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سمیت 200 افراد کیخلاف مقدمہ درج کے پی اور بلوچستان کا کوئی موازنہ نہیں، وفاق کے آئینی اقدام کی حمایت کرتے ہیں: سرفراز بگٹی کے پی اور بلوچستان کا کوئی موازنہ نہیں، وفاق کے آئینی اقدام کی حمایت کرتے ہیں: سرفراز بگٹی میرپورخاص ڈویژن کے تین اضلاع میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا یانڈیکس ڈیٹا سینٹرز پر غیر معمولی ڈرون حملے، روس نے حفاظتی اقدامات پر غور شروع کردیا پاکستان اور قطر ثالثی کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی مریم نواز نے سوشل سکیورٹی موبائل ہیلتھ پروگرام کا افتتاح کر دیا روس سے تیل کی رسد بڑھنے کی توقعات کے باعث عالمی منڈی میں قیمتیں کم امریکا نے ایران کی کچھ شرائط مان لی ہیں: محسن رضائی کا دعویٰ اسلام آباد پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی منتقل چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل یکم جمادی الاول ہوگی صوبے کو انتشار نہیں خدمت کی ضرورت ہے، مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کیلئے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی

عمران خان کے بیٹوں کا والد سے ملاقات کے لیے پاکستان آنے کا اعلان

Web Desk

17 December 2025

بانی چیئرمین عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے کہا ہے کہ انہوں نے اور ان کے بھائی سلیمان نے اپنے ویزے کے لیے درخواست دی ہے اور وہ دونوں جنوری میں پاکستان کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بات برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔

قاسم اور سلیمان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ عمران خان کی بہنوں کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرانے سے ایک بار پھر انکار کردیا گیا، پی ٹی آئی نے الزام لگایا کہ حکام نے واٹر کینن سے کیمیکل ملا پانی پھینکا۔

عمران خان کے اہل خانہ اور پارٹی نے ان حالات پر تشویش کا اظہار کیا ہے جن میں سابق وزیر اعظم کو جیل کے اندر رکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بیٹے پاکستان آئیں گے ان پر سیاست کرنے پر کوئی پابندی نہیں، پی ٹی آئی

اسکائی نیوز کو دیے گئے انٹرویو کے دوران لندن میں رہنے والے قاسم اور سلیمان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے عمران خان سے ملنے کی اجازت لینے کے لیے پاکستانی حکومت سے بات کرنے کی کوشش کی جب کہ چند ماہ قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ وہ ’آ سکتے ہیں‘، عمران خان سے مل سکتے ہیں۔

اس سوال پر قاسم نے جواب دیا ’اب ہم منصوبہ بنا رہے ہیں کیونکہ انہوں نے کھل کر کہا ہے، لہٰذا جب تک وہ اپنی بات پر قائم ہیں تو ہمیں امید ہے کہ جنوری میں جانا چاہیے، ہم نے اپنے ویزوں کے لیے درخواست دے دی ہے، ویزے ابھی تک نہیں آئے، ہم توقع کر رہے ہیں کہ یہ پروسس مکمل ہو جائے گا، اس لیے ہم جنوری میں جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں‘