شام اور حزب اللہ کے درمیان بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی خفیہ ملاقات
Web Desk
1 October 2026
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی بار شامی حکومت کے نمائندوں اور لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے درمیان ایک خفیہ براہِ راست ملاقات ہوئی ہے، جس کا مقصد دونوں فریقوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا تھا۔ ترکیہ کے سکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کی دعوت پر منعقدہ اس ملاقات میں شامی انٹیلی جنس، وزارتِ خارجہ کے حکام اور حزب اللہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ملاقات کے دوران شامی حکام نے مطالبہ کیا کہ حزب اللہ سرحد پار اسمگلنگ روکنے اور جنوبی شام میں اپنے خفیہ نیٹ ورکس ختم کرنے میں تعاون کرے، جبکہ شام نے یقین دہانی کرائی کہ وہ لبنان میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے کسی فوجی مداخلت کا حصہ نہیں بنے گا۔ اس پیش رفت کو دونوں فریقوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026
پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق
23 November 2026
محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
23 November 2026
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
23 November 2026
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026
12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی
23 November 2026
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
23 November 2026