LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خاران کے مغوی ڈپٹی کمشنر منیر احمد سومرو بازیاب امریکہ اور جنوبی کوریا کے معاہدے میں مزید بہتری آگئی: ٹرمپ برطانیہ میں فضائی ٹریفک کنٹرول کے نظام میں خرابی، 2 ہزار سے زائد پروازیں متاثر رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں تجارتی خسارہ 10.79 ارب ڈالر تک پہنچ گیا حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے پہلے روز کے بعد اپوزیشن قیادت کی اہم بیٹھک سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار وزیر خزانہ سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات، معاشی اصلاحات کا جائزہ لیا صومالی قزاقوں سے چار پاکستانی چھڑوا لیے، کل وطن پہنچیں گے: اسحاق ڈار الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 14 دسمبر کو کرانے کی تجویز دیدی وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور عالمی بینک کے وفد کی ملاقات، حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان ملاقات، تمام بات چیت راز میں رکھنے پر زور جماعت اسلامی نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کردیا

جمہوری حکومت کبھی فاشسٹ نہیں ہوتی، ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت صرف بانی چیئرمین میں ہے: علامہ راجہ ناصر عباس

Web Desk

1 October 2026

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی جمہوری حکومت کبھی فاشسٹ نہیں ہو سکتی اور وہ ہمیشہ عوام سے محبت سے بات کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان اور معاشی حالات خراب ہو چکے ہیں جبکہ عدلیہ سمیت پورا نظام کوپس کر گیا ہے، لیکن گولی کے ذریعے امن نہیں لایا جا سکتا۔ علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کو جیل میں بند رکھا گیا ہے، اور موجودہ حکمران ڈرے ہوئے ہیں جنہوں نے راستوں پر کیل لگا رکھے ہیں، تاہم ہم سیاسی رویہ اپناتے ہوئے پرامن لانگ مارچ کی حمایت کریں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو بحران سے نکالنے کے لیے صرف بانی چیئرمین ہی تمام اکائیوں (سندھ، کے پی، پنجاب اور بلوچستان) کو راضی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فری اینڈ فیئر الیکشن اور عوام کے ساتھ ریاست کے معاہدے پر فوکس کیا جانا چاہیے، ہم بات چیت کے ذریعے پاکستان کی بہتری کی طرف جانے کے لیے تیار ہیں اور ہمارا احتجاج ہمیشہ پرامن ہوگا۔