LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم

انڈونیشیا کی جیل میں ڈبل بیڈز کمرے، ٹی وی اور سوئمنگ پول

Web Desk

1 October 2026

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے قریب سیبنونگ جیل میں اچانک چھاپے کے دوران وی آئی پی قیدیوں کے لیے قائم کردہ ایک پرتعیش اپارٹمنٹ طرز کا کمپاؤنڈ سامنے آنے پر پانچ جیل اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ محتسب کے ادارے کی ٹیم جب صحافیوں کے ہمراہ جیل پہنچی تو محافظوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی، تاہم تلاشی کے دوران جیل کے سربراہ کی رہائش گاہ کے پیچھے تقریباً 10 رہائشی یونٹس دریافت ہوئے جو ایئر کنڈیشنرز، صوفوں، فریج اور دیگر گھریلو آلات سے لیس تھے۔ تفتیش کاروں کو اس خفیہ کمپاؤنڈ سے مہنگی گاڑیاں (ٹویوٹا الفارڈ اور فورچونر)، ایک سوئمنگ پول، جم، گالف سمیولیٹر کی زیر تعمیر سہولت اور ایک خفیہ پچھلا راستہ بھی ملا جس کے ذریعے چیک پوسٹوں کو نظر انداز کیا جا سکتا تھا۔ محتسب کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ سہولیات جیل کے بجائے پرتعیش ولاز کا منظر پیش کر رہی تھیں، اور اگر اس نظامی خرابی کو درست نہ کیا گیا تو یہ بڑے مسائل کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔