ایران میں مہنگائی کی شرح 83 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
Web Desk
1 October 2026
ایران میں معاشی بحران شدید تر ہو گیا ہے جہاں مہنگائی کی شرح 83 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ معاشی اعداد و شمار جاری کرنے والے ایران کے سرکاری ادارے کی رپورٹ کے مطابق ستمبر میں افراطِ زر (مہنگائی) کی شرح ریکارڈ 73.6 فیصد تک جا پہنچی ہے، جو کہ 1943ء کے بعد سے اب تک کی بلند ترین اور خوفناک ترین سطح ہے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں سال ستمبر کے دوران عام عوام کے زیرِ استعمال بنیادی اشیائے ضروریہ اور خدمات کی قیمتیں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں اوسطاً 89.8 فیصد تک زیادہ رہیں۔ سرکاری اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں مواصلات، گاڑیوں، جوتوں اور ملبوسات کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اور غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس نے ایرانی شہریوں کی قوتِ خرید کو شدید متاثر کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اپ گریڈیشن منصوبے مکمل کرنے کی ہدایت
1 October 2026
کراچی: زیر تعمیر پل کی شٹرنگ اچانک گر گئی، ایک شخص جاں بحق
1 October 2026
افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی، 22 ہلاک، ٹھکانے تباہ
1 October 2026
خانیوال میں بیٹھے پاکستانی نوجوان نے امریکی ڈاکخانے کو 126 ملین ڈالر کا چونا لگا دیا
1 October 2026
نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے روسی جوہری دھمکیوں کو مسترد کر دیا
1 October 2026
یوکرین کا روس کے نئے سیٹلائٹ نیٹ ورک کی تیاری میں مدد دینے والوں پر پابندیوں کا مطالبہ
1 October 2026
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
1 October 2026
فرانس کا سعودی توانائی تنصیبات کے تحفظ کیلئے فوجی دستے تعینات کرنے کا فیصلہ
1 October 2026