فرانس کا سعودی توانائی تنصیبات کے تحفظ کیلئے فوجی دستے تعینات کرنے کا فیصلہ
Web Desk
1 October 2026
فرانس نے سعودی عرب کے ساحلی شہر ینبع میں توانائی کی اہم تنصیبات کے تحفظ اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے فوجی دستے تعینات کرنے کا باضابطہ فیصلہ کر لیا ہے۔ سعودی عرب میں تعنیات فرانسیسی سفیر پیٹرک میزونیو نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی فوجیوں کی یہ تعیناتی دونوں ممالک کے درمیان قائم مضبوط سٹریٹجک تعلقات، یکجہتی اور باہمی اعتماد کا واضح اظہار ہے، اور سعودی عرب کسی بھی بحران میں فرانس پر مکمل بھروسہ کر سکتا ہے۔
فرانسیسی سفارت کار کے مطابق ینبع کی توانائی تنصیبات نہ صرف سعودی عرب کے معاشی مفادات بلکہ یورپ اور عالمی توانائی کی منڈیوں کی پائیداری و استحکام کے لیے بھی انتہائی کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔ دوسری جانب فرانسیسی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں وضاحت کی ہے کہ سعودی عرب میں فرانسیسی افواج کی یہ تعیناتی کسی بھی قسم کی جارحانہ عسکری کارروائی کے لیے نہیں بلکہ یہ اقدام مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہے تاکہ توانائی کی تنصیبات کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے
متعلقہ عنوانات
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026
پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق
23 November 2026
محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
23 November 2026
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
23 November 2026
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026