شامیوں کی وطن واپسی، تباہ شدہ گھروں اور روزگار کی قلت بڑا چیلنج ہے: اقوام متحدہ
Web Desk
1 October 2026
اقوامِ متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے ‘او سی ایچ اے’ (OCHA) نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ طویل عرصے سے جنگ اور تشدد کے باعث کیمپوں میں پناہ گزین شامی شہریوں کی اپنے گھروں کو واپسی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، تاہم اپنے علاقوں میں پہنچنے والے خاندانوں کو وہاں شدید اور نئی مشکلات کا سامنا ہے۔ رپورٹس کے مطابق صرف جولائی اور اگست کے دوران تقریباً 39 ہزار سے زائد افراد نے بے گھر افراد کے عارضی کیمپوں کو چھوڑ کر اپنے ابائی علاقوں کا رخ کیا ہے۔
اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ اگرچہ ان شہریوں کی واپسی ایک مثبت پیش رفت ہے، لیکن بنیادی ڈھانچے کی تباہی کے باعث اب انسانی ضروریات کیمپوں کے بجائے ان علاقوں میں منتقل ہو گئی ہیں جہاں لوگ واپس آ رہے ہیں۔ تباہ شدہ مکانات، ہسپتالوں، سکولوں اور روزگار کی شدید عدم دستیابی شہریوں کی معمول کی زندگی کی طرف بحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حلب اور ادلب جیسے متاثرہ علاقوں میں اقوامِ متحدہ اور اس کے شراکت دار بنیادی سہولیات اور بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں۔ ‘او سی ایچ اے’ نے انتباہ جاری کیا ہے کہ شام میں اس وقت بھی ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد کو ہنگامی انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے، جبکہ 2.9 ارب ڈالر کے امدادی منصوبے کو شدید فنڈز کی قلت کا سامنا ہے۔
متعلقہ عنوانات
کرک میں گیس کنکشن کرتے ہوئے دھماکہ، مکان کا ایک حصہ منہدم، 4 افراد جاں بحق
2 October 2026
پاکستان کی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کی مذمت، سعودیہ سے اظہارِ یکجہتی
2 October 2026
طلبہ وفد کا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ، سفارتی کردار میں اظہار دلچسپی
2 October 2026
مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کے بعد یمنی فوج کی دارالحکومت صنعا میں کارروائی
2 October 2026
اماراتی پرواز واقعہ میں ایران ملوث ہوا تو اسے بہت سخت نشانہ بنایا جائے گا: ٹرمپ
2 October 2026
امریکی ریاست نیو جرسی کی مارلبورو ٹاؤن شپ پر مسجد کی تعمیر سے انکار پر وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر
2 October 2026
حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے
2 October 2026
حوثی ملیشیا کے 2 میزائل، 4 ڈرونز فضا میں ہی تباہ کر دیئے: ترجمان اتحادی افواج
2 October 2026