سعودی ولی عہد سے اماراتی نائب صدر کی ملاقات، خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال
Web Desk
1 October 2026
سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں متحدہ عرب امارات (UAE) کے نائب صدر اور نائب وزیراعظم شیخ منصور بن زاید آل نہیان نے ایک اہم ملاقات کی۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ملاقات کے دوران شیخ منصور بن زاید نے اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی جانب سے سعودی ولی عہد کو خیر سگالی اور احترام کا خصوص پیغام پہنچایا، جس کے جواب میں شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی اماراتی صدر کے لیے نیک خواہشات اور احترام کا اظہار کیا۔
ملاقات میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ اور سٹریٹجک شراکت داری کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی اور حالیہ سکیورٹی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کی
متعلقہ عنوانات
کرک میں گیس کنکشن کرتے ہوئے دھماکہ، مکان کا ایک حصہ منہدم، 4 افراد جاں بحق
2 October 2026
پاکستان کی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کی مذمت، سعودیہ سے اظہارِ یکجہتی
2 October 2026
طلبہ وفد کا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ، سفارتی کردار میں اظہار دلچسپی
2 October 2026
مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کے بعد یمنی فوج کی دارالحکومت صنعا میں کارروائی
2 October 2026
اماراتی پرواز واقعہ میں ایران ملوث ہوا تو اسے بہت سخت نشانہ بنایا جائے گا: ٹرمپ
2 October 2026
امریکی ریاست نیو جرسی کی مارلبورو ٹاؤن شپ پر مسجد کی تعمیر سے انکار پر وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر
2 October 2026
حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے
2 October 2026
حوثی ملیشیا کے 2 میزائل، 4 ڈرونز فضا میں ہی تباہ کر دیئے: ترجمان اتحادی افواج
2 October 2026