زمبابوے: ہرارے کے قریب ہیلی کاپٹر حادثہ، 6 افراد ہلاک
Web Desk
30 September 2026
زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے کے قریب پیش آنے والے ایک دردناک ہیلی کاپٹر حادثے میں معروف کاروباری شخصیت سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق یہ ہولناک واقعہ دارالحکومت ہرارے کے جنوب مشرق میں واقع دیہی علاقے ‘مارونڈیرا’ میں پیش آیا، جہاں ایک نجی ہیلی کاپٹر شام تقریباً 5 بجے کے قریب اچانک زمین بوس ہو گیا۔ زمبابوے پولیس نے تصدیق کی ہے کہ طیارے میں سوار تمام 6 افراد حادثے میں موقع پر ہی دم توڑ گئے اور کوئی بھی شخص زندہ نہ بچ سکا۔
سقوط کے فوری بعد ہیلی کاپٹر میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث سوار تمام افراد کی لاشیں بری طرح جھلس گئیں اور ان کی شناخت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی میڈیا اور سرکاری حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زمبابوے کی معروف و برجستہ کاروباری شخصیت ‘وکنل چیوايو’ اور ان کی اہلیہ ‘لوسی موتیکے’ بھی شامل ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور کارروائیاں شروع کر دیں۔ سول ایوی ایشن اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی وجوہات فی الوقت سامنے نہیں آ سکیں، تاہم واقعے کی تمام زاویوں سے فنی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے
متعلقہ عنوانات
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026
پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق
23 November 2026
محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
23 November 2026
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
23 November 2026
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026