LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
چین کے قومی دن پر صدر آصف زرداری کا صدر شی جن پنگ کو خط، پاک-چین شراکت داری مزید مضبوط بنانے کا اعادہ شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی زمبابوے: ہرارے کے قریب ہیلی کاپٹر حادثہ، 6 افراد ہلاک محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ سعودی ولی عہد کا کشیدگی کم کرنے، سفارتی حل کی کوششیں جاری رکھنے کا اعلان احتجاج کے نام پر جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، ہتھیار اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی: شرجیل میمن صنعتکار سیاستدانوں پر سیاست چھوڑیں اور صنعتی ترقی پر توجہ دیں: مراد علی شاہ میرے پاس عراق میں رہنے کا آپشن تھا لیکن بہتر وزیراعظم چھوڑ کر جا رہے ہیں:ٹرمپ سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والے فلائی دبئی طیارے کے مسافر تل ابیب پہنچ گئے نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گورنر راج یا ایمرجنسی، فیصلہ صدر اور وزیراعظم کا ہوگا: اعظم نذیر تارڑ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج، وزیراعظم سے سپیکر قومی اسمبلی کی اہم ملاقات سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف پاکستان میں انشورنس پینیٹریشن جی ڈی پی کا صرف 0.7 فیصد ہے: سی سی پی

صنعتکار سیاستدانوں پر سیاست چھوڑیں اور صنعتی ترقی پر توجہ دیں: مراد علی شاہ

Web Desk

30 September 2026

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے نو منتخب عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان کے قیام اور بہتری کے لیے انڈسٹریل زون کے صنعتکاروں کے مشوروں پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ کچے کے علاقے میں امن و امان کی خراب صورتحال حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج اور پریشانی کا باعث بنی رہی، تاہم بالآخر سندھ حکومت نے تمام تر اقدامات کر کے علاقے میں امن بحال کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صنعتکاروں کو یقین دہانی کرائی کہ کاٹی کے صنعتی علاقے کے لیے پانی کی قلت کا مسئلہ جلد حل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے کاٹی کے انفراسٹرکچر اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیے 2 ارب روپے کے فنڈز جاری کیے تھے۔ مراد علی شاہ نے واضح کیا کہ سندھ حکومت پر اکثر کام کی سست روی کا الزام عائد کیا جاتا ہے، تاہم کاٹی کو 6 ماہ قبل 2 ارب روپے ملنے کے باوجود اب تک سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع نہیں ہو سکا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے صنعتکاروں کو سیاست سے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ تاجر اور صنعتکار سیاستدانوں پر سیاست چھوڑ دیں اور اپنی تمام تر توجہ صنعتی ترقی اور معاشی استحکام پر مرکوز رکھیں۔