دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ
Web Desk
30 September 2026
دبئی سے اسرائیل جانے والی فلائی دبئی کی ایک پرواز کے دوران کاک پٹ میں پائلٹوں کے درمیان لڑائی کا انوکھا اور خطرناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد طیارے کو سعودی عرب کے ہوائی اڈے پر ہنگامی طور پر اتارنا پڑا۔
فلائٹ ٹریکنگ کے مطابق، دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز FZ1073 نے پرواز کے دوران پہلے ایمرجنسی کوڈ 7700 اور پھر انتہائی مختصر وقت کے لیے ہائی جیکنگ سے متعلق حساس کوڈ 7500 جاری کیا۔ اس ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پرواز کا رخ اردن کی فضائی حدود سے موڑ کر سعودی عرب کی جانب کیا گیا، جہاں جنگی و فوجی طیاروں نے اسے اپنے گھیرے میں لے کر بحفاظت سعودی عرب کے تبوک ایئرپورٹ پر لینڈ کروا لیا۔ واضح رہے کہ اس طیارے میں 150 سے زائد اسرائیلی مسافر سوار تھے۔
واقعے کے بعد ترجمان اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز کا یہ واقعہ کسی بھی طرح کی ہائی جیکنگ نہیں تھا۔ دریں اثنا، اسرائیلی میڈیا نے ابتدائی اطلاعات کی روشنی میں بتایا کہ ہنگامی سگنل دراصل کاک پٹ میں پائلٹس کے باہمی جھگڑے کے دوران نادانستہ یا غصے میں فعال ہو گیا تھا۔
حکام کی جانب سے اس واقعے کے بعد طیارے کے عملے سے تفصیلی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ حتمی طور پر واضح ہو سکے کہ دورانِ پرواز پائلٹوں کے درمیان تنازع کی کیا نوعیت تھی اور ہنگامی کوڈز کے فعال ہونے کی اصل وجوہات کیا تھیں۔
متعلقہ عنوانات
کے پی حکومت گورننس اور دہشت گردی روکنے میں مکمل ناکام، سیاست کو زندگیوں پر ترجیح دی جا رہی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ
30 September 2026
FIA انسداد دہشت گردی ونگ کی بڑی کارروائی، افغانیوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے والا نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار
30 September 2026
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ
30 September 2026
ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر
30 September 2026
ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان
30 September 2026
ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان
30 September 2026
صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل
30 September 2026
9مئی مقدمہ: نامزد ملزم کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج
30 September 2026