LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل 9مئی مقدمہ: نامزد ملزم کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی اسنوکر کے سابق عالمی چیمپئن گریم ڈوٹ کو 2 بچوں سے جنسی زیادتی کے جر م میں 7 سال قید کی سزا وزیر اعظم شہباز شریف دورہ امریکا اور برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ایران کی صورتحال بہت خراب ہے، نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ

ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر

Web Desk

30 September 2026

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے ملک کے اہم اسٹیل سیکٹر کے لیے سیلز ٹیکس کے نظام میں اہم ترامیم کرتے ہوئے بجلی کے فی یونٹ استعمال پر سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں ایف بی آر نے سیلز ٹیکس سے متعلق ایس آر او (SRO 1245) میں مزید ترامیم کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نئے قواعد کے تحت اسٹیل سیکٹر کے لیے ٹیکس کی شرحیں درج ذیل ہوں گی:

  • عام علاقوں کے لیے: درآمدی یا مقامی خام مال سے اسٹیل بار بنانے والے اسٹیل ری رولرز کو اب بجلی کے فی یونٹ استعمال پر 30 روپے سیلز ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

  • سابق فاٹا اور پاٹا کے لیے: سابق فاٹا اور پاٹا میں مقامی ری میلٹیبل اسکریپ استعمال کرنے والے اسٹیل میلٹرز، کمپوزٹ یونٹس اور اسٹیل ری رولرز کے لیے سیلز ٹیکس کی شرح 20 روپے فی بجلی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔

  • رعایتی شرح: سابق فاٹا اور پاٹا کے جن یونٹس میں درآمدی خام مال یا ری میلٹیبل اسکریپ کا استعمال 70 فیصد سے زائد ہوگا، ان کے لیے ٹیکس کی شرح صرف 5 روپے فی یونٹ ہوگی۔ اسی طرح نئے قائم ہونے والے یا دوبارہ شروع کیے جانے والے اسٹیل کاروباروں کے لیے 5 روپے فی یونٹ کا رعایتی سیلز ٹیکس معیار ان کی سہ ماہی درآمدات یا خریداری سے طے کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام اسٹیل میلٹرز، کمپوزٹ یونٹس اور ری رولرز کو بجلی کے بلوں کے ذریعے وصول کیے جانے والے سیلز ٹیکس کو اپنے مجموعی آؤٹ پٹ سیلز ٹیکس سے ایڈجسٹ کرنے کی مکمل اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ ایف بی آر کے پروڈکشن مانیٹرنگ سسٹم سے تصدیق کے بعد کسی بھی اسٹیل مینوفیکچرر کی کیٹیگری تبدیل کی جا سکے گی۔

ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ اسٹیل کاروبار سے منسلک بجلی کا کنکشن ملکیت، لیز یا کاروبار کی نوعیت تبدیل ہونے کے باوجود اپنی جگہ برقرار رہے گا اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔