ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان
Web Desk
30 September 2026
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے ٹیکس چوری روکنے اور معاشی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ایک سخت اقدام اٹھاتے ہوئے مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے تمام کاروباری مراکز کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے ایف بی آر نے سیلز ٹیکس رولز 2006 میں اہم ترامیم کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نئے قواعد کے مطابق تمام رجسٹرڈ کاروباری اداروں اور مینوفیکچررز کے لیے پروڈکشن مانیٹرنگ، ویڈیو سرویلنس یا ڈیجیٹل آئی سسٹم (Digital Eye System) نصب کرنا اور اسے ایف بی آر کے ساتھ براہِ راست منسلک کرنا لازم ہوگا۔ جو کاروبار اس ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہیں ہوں گے، وہ ایف بی آر کی اس نئی کارروائی کی زد میں آئیں گے، اور ضرورت پڑنے پر کاروبار سیل کرنے کے لیے پولیس کی مدد بھی حاصل کی جائے گی۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کاروبار سیل کرنے کا پورا طریقہ کار بھی واضح کر دیا گیا ہے، جس کے تحت:
-
اسسٹنٹ کمشنر یا اس سے اوپر کا مجاز افسر اس حوالے سے اپنی تحریری رپورٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو کو پیش کرے گا۔
-
کمشنر مکمل انکوائری کرنے کے بعد اپنی رپورٹ چیف کمشنر کو ارسال کرے گا، جس کی منظوری کے بعد چیف کمشنر کاروبار سیل کرنے یا نہ کرنے کا تحریری حکم جاری کرے گا۔
-
کارروائی کے دوران کاروباری مقام کا مکمل احاطہ یا اس کا صرف کوئی مخصوص حصہ بھی سیل کیا جا سکے گا، البتہ سیل کرنے سے قبل متعلقہ کاروباری شخص کو تحریری حکم کی کاپی فراہم کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سیل کیا گیا کاروباری مقام اس وقت تک بند رہے گا جب تک وہ سسٹم کو ایف بی آر کے ساتھ کامیابی سے منسلک نہیں کر لیتے۔ سیل شدہ کاروبار کو کھلوانے کے لیے مالکان کو جرمانہ ادا کرنا ہوگا اور لازمی مانیٹرنگ سسٹم نصب کرنا پڑے گا۔ سسٹم کی تنصیب کے وقت ایف بی آر کی ٹیکنیکل ٹیم موقع پر موجود ہوگی، اور سسٹم کی تنصیب کے بعد کمشنر 3 دن کے اندر تصدیقی سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔ ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ الیکٹرانک مانیٹرنگ کے یہ قواعد مرحلہ وار مزید مختلف کاروباروں اور مینوفیکچررز پر بھی لاگو کیے جا سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026
پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق
23 November 2026
محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
23 November 2026
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
23 November 2026